دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 5 اکتوبر2019ء کو گلگت بلتستان زون کے شہر سکردو میں قائم مدرسۃ المدینہ نزد ڈی ایف او آفس میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے اور قافلہ کورس کرنے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں اجتماعِ پاک کے اختتام پر تعویذات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں ہاتھوں ہاتھ استخارہ کے ساتھ عاشقانِ رسول کو فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کےتحت 2 اکتوبر2019ء کو  گلگت بلتستان کے شہر سکردو کی ایک مسجد میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ نے لاہور کے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ مدنی بستہ لگایا اور اجتماعِ پاک میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دئیے اور ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا۔(رپورٹ،مشرف علی عطاری،رکن زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت سیالکوٹ زون میں بستہ ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ  نے شرکا کی تربیت کی اور ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے اور مدنی بستے کی حاضری کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔(محمد جنید عطاری، رکنِ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت ڈرگ کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی بستہ کے ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نےشرکا کی تربیت کی اور بستے کی پابندی اور دعوتِ اسلامی کے 12مدنی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ (محمد جنید عطاری، رکنِ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت پنجاب سیالکوٹ زون کھاریاں کابینہ کوٹلہ عرب علی خان میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول اور مدنی بستہ کے ذمّہ داران  نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت ِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر تعویذاتِ عطاریہ کابستہ بھی لگایا جس میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دیئے گئے۔ (محمد جنید عطاری، رکنِ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ )


 دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت یکم اکتوبر2019ء کو جامعۃ المدینہ موڑ ایمن آبادضلع گوجرانوالہ میں طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ذمّہ دار نے شرکا کو شعبہ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے متعلق مکمل بریفنگ دی اور جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ موڑ ایمن آباد میں ہاتھوں ہاتھ تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ شروع کروایا جس میں روزانہ عصر تا مغرب ہرجائز مقصد کے لئےتعویذات عطاریہ فی سبیل اللہ دئیےجائیں گے ۔(رپورٹ،مشرف علی عطاری،رکن زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں تعویذاتِ عطاریہ کے ریجن ذمہ داران کااجلاس  ہوا جس میں نگران مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور شعبے کو مضبوط کرنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ، محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کامونکی میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں تعویذات عطاریہ اور استخارے کا بستہ لگایا گیا جس میں مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت اجتماعِ پاک میں آنے والے عاشقانِ رسول کو فی سبیلاللہتعویذات عطاریہ دئیے گئے اور ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہونے کے خواہش مند اسلامی بھائیوں کو بیعت کروانے کے لئے نام بھی لکھے گئے۔(رپورٹ،مشرف علی عطاری، رکن زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ ذون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت28ستمبر2019ء کو  گوجرانوالہ زون میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ظفروال میں نارووال کابینہ کے تمام تعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمّہ دار نےشرکا کو 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے ،تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں کو مضبوط کرنے اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،مشرف علی عطاری، رکن زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ ذون)


گوجرانوالہ زون کی کامونکی کابینہ ایمن آباد ڈویژن کی جامع مسجد صابری میں مجلس مکتوبات وتعویزاتِ عطاریہ کے تحت دعائےصحت اجتماع ہوا جس میں اہلِ علاقہ نےشرکت کی۔ نگران ِکابینہ نے” بیماریوں پر صبر کرنے کے فضائل“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر تعویذاتِ عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو فی سبیل اللہ تعویزاتِ عطاریہ بھی دیئے گئے۔(مشرف علی عطاری، رکنِ زون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 23ستمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم استخارہ آفس میں یوکے، امریکہ ،ساوتھ افریقہ، ایسٹ افریقہ، اٹلی اور یونان سے آئے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذمّہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے میں بہتری کے متعلق نکات دئیے ۔(رپورٹ، محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت الیاس گوٹھ لانڈھی میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پرمجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت  مدنی بستہ لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں آنے والے عاشقانِ رسول کو ہاتھوں ہاتھ تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئےاور استخارہ بھی کیا گیا۔ رپورٹ:( محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)