مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت  کراچی ریجن کی ملیر کابینہ کے تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں بستوں پر پابندی کرنے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور نئے تعویذاتِ عطاریہ کے کورس کے لئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی تیار کرنے کا ذہن دیا ۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کو 12 مدنی کاموں میں عملی طور پر شریک رہنے کا ذہن دیا ہے ۔ (رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی،رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ  کے تحت 19 ستمبر 2019ء کو جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں بستہ ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ ریجن نے شرکا کو تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں کی پابندی کرنے، دعائے صحت اجتماعات منعقد کرانے اور ہفتہ وار اجتماع کے بستوں مزید بہتری کے حوالے سے نکات دئیے۔ علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔ (رپورٹ، محمد جنید عطاری مدنی، ‫رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 17 ستمبر 2019ء کو رضا مسجد کورنگی میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ ریجن نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے اور مزید نئے بستے لگانے کے متعلق نکات دئیے اور اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلبرگہ شریف میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد اور بنگلور زون کے بستہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ نے دہرائی اجتماع کرواتے ہوئے ایک ذمّہ داران کو کیسا ہونا چاہئے کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نکات دئیے۔(رپورٹ،رکنِ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ محمد جنید عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے بذریعۂ انٹرنیٹ سوشل میڈیا کے حوالے سے اوورسیز مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگران مجلس مکتوبا ت و تعویذاتِ عطاریہ نے نکات بیا ن کئے۔(رپورٹ،رکنِ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ محمد جنید عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبا ت و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 3 ستمبر 2019ء بروز منگل  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ زون کے تما م بستہ ذمّہ داران کا دہرائی اجتماع اور اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویزات عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کشمیری زون کے مجلس کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویزات عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں سیالکوٹ زون کے مجلس کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباددہرائی اجتماع ہوا جس میں اسلام آباد زون کےمجلس کے ذمّہ داران نے شرکت کی ،نگرانِ مجلس نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں تین دن کا تعویذاتِ عطاریہ کورس کروایا گیا جس میں لاہور کے مختلف شہروں سے 38اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،ریجن ذمّہ داران نے نئے بستےکھولنے اور پرانے بستےکی مجالس کو مکمل کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویزاتِ عطاریہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں استخارہ آفس کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگرانِ مجلس مکتوبات و تعویزاتِ عطاریہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے شعبےمیں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویزاتِ عطاریہ کے تحت مدنی مراکز فیضانِ مدینہ حید رآباد اور لاہور میں روزانہ بستہ لگانے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے تعویزاتِ عطاریہ دیئے جاتے ہیں اور استخارہ بھی کیا جاتا ہے ۔