دعوت ِا سلامی
کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت11نومبر2019ءکو کراچی کے علاقے موسمیات
گلزار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بستہ
ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی بستے کو پابندی
سے لگانے اور 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر حصہ ملانے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ
کے تحت 8اکتوبر 2019ء کو صحرائے مدینہ کراچی ٹول پلازہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بستہ ذمّہ داران نے
شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ کے نئے بستے کھولنے کےمتعلق کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری، رکنِ زون گڈاپ ٹاؤن )
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ
کے تحت پچھلے دنوں گلشنِ اقبال کابینہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلشنِ اقبال کابینہ کے بستہ ذمہ داران
نے شرکت کی۔ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے ریجن ذمہ دار نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور دعائےصحت اجتماعات کروانے کی ترغیب دلائی نیز اس مرتبہ کے ٹیلی تھون
مہم میں بھر کوشش کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد جنید
عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 3نومبر2019ء کوعالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک کے بستہ ذمّہ داران نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ نے شرکا کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعویذاتِ عطاریہ کے نئے بستے
کھولنے کے متعلق اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی، رکن
مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 3نومبر 2019ء کو کراچی کے
علاقے بلدیہ ٹاؤن کی جامع مسجد نور میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ ڈویژن نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سےوابستہ رہنے اور قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ اجتماعِ پاک کے اختتام
پر تعویذات عطاریہ کا بستہ لگایا گیا جس میں ہاتھوں ہاتھ استخارہ کے ساتھ عاشقانِ
رسول کو فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دئیے گئے۔(رپورٹ: محمد
جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 2نومبر2019ء کو گلشنِ معمار
کراچی میں بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گڈاپ زون کے بستہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ نے شرکا کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعویذاتِ عطاریہ کے نئے بستے کھولنے کے
متعلق اہداف طے کئے۔ (رپورٹ، محمد
آصف عطاری،رکنِ گڈاپ زون مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ
کے تحت 30اکتوبر2019ء کو گڈاپ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔رکنِ زون مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ نے
شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مزید تعویذاتِ عطاریہ کے
نئے بستے کھولنے کے متعلق اہم امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ،محمد آصف عطاری، رکنِ زون مجلس مکتوبات وتعویذاتِ
عطاریہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 28اکتوبر2019ء
بروز پیر اورنگی کابینہ میں قائم جامع
مسجد سبحانی میں بستہ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اورنگی کے تمام بستہ ذمہ داران سمیت ریجن ذمہ دار،زون ذمہ دار اور مفتش ذمہ دار نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار
نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور بستوں پر پابندی کرنے
نیز اس بار کے ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سےزیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ،محمد جنید عطاری مدنی،رکن
مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 19اکتوبر2019ء
کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نیو کراچی اور سرجانی کابینہ کے ذمہ داران
نے شرکت کی۔ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کے اور 12مدنی کاموں کو باقاعدگی سے کرنے
کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد جنید
عطاری مدنی،رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)