دعوت اسلامی کی مجلس  مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت  پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں گوادرزون تعویذات عطاریہ کے رکن زون و بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوادرزون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی آصف عطاری نگران مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ نے مشورے میں بستوں کی مشاورت مکمل کرنے ، بستوں کا جائزہ لینے ، بستوں پرحاضری کی پابندی کرنے، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع کرنے،گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانے جیسے کئی امور کے متعلق شرکا کی تربیت کی ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)