17 رجب المرجب, 1446 ہجری
3
جنوری2021ء بروز اتوار سیالکوٹ مرے کالج
روڈ میں واقع جامع مسجد ابو حنیفہ میں سیالکوٹ کابینہ کے شعبہ اوراد عطاریہ کے
بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ اسلام آباد ریجن کے ریجن ذمہ دار مشرف علی نے کیا ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کو صبر کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے بستوں پر پابندی سے وقت دینے ،مستقل
مزاجی کے ساتھ بستے لگانے،مریضوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کروانے،مدنی قافلوں کا مسافر بنانے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلانے اور مدنی بہاریں جمع کروانے اور مدنی مرکز کو اپنی کارکردگی سے بر وقت اپڈیٹ
کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔
واضح رہے! کہ جامع مسجد ابو حنیفہ مرے کالج روڈ
سیالکوٹ میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کیا جاتا ہے اور فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ بھی دئیے جاتے ہیں۔