دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام 22 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چکوال کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، بستے پر درس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کےساتھ ساتھ پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مدنی مشورے میں کامرہ کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانےاور دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔