دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت اوکاڑہ میں واقع گیلانی والی مسجد (سندھی محلہ گلی نمبر 2 نزد سرور چوک) میں ”دعائے شفا اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل محلہ اور مقامی دوکانداروں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق 8 ستمبر 2026ء کو منعقد ہونے والے اس اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت خوانی سے کیا گیاجس کے بعد شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد انیس عطاری مدنی نے ”دعا کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بیان کے بعد باجماعت نمازِ حاجات ادا کی گئی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعا کے اختتام پر اجتماع میں آنے والے پریشان حال اسلامی بھائیوں کے مسائل کے حل اور روحانی علاج کے لیے استخارہ کیا گیا نیز تعویذاتِ عطاریہ بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر تمام اسلامی بھائیوں کو بالخصوص دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع، ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی گئی جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)