20 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
جامع مسجد مدنی کچی لعل بستی میں 7 دن کے رہائشی
”فیضانِ نماز کورس“ کا انعقاد
Sat, 3 Oct , 2026
46 minutes ago
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 28 ستمبر 2026ء کو جامع مسجد
مدنی کچی لعل بستی (دوبئی، تحصیل علی پور، ضلع مظفرگڑھ) میں 7 دن کے رہائشی ”فیضانِ نماز کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
کورس کے دوران وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو
نماز کے فرائض و واجبات اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے گئے نیز انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب بھی دلائی۔
اس موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے جائزہ ذمہ دار
مولانا محمد بلال عطاری مدنی نے ”صحابہ کرام کی قربانیاں“کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے حاضرین کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: مولانا غلام یسین عطاری، معلم
مدنی شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami