شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد نورِ مدینہ اروپ ٹاؤن، گوجرانوالہ میں 3 دن پر مشتمل (21، 22 اور 23 اگست 2026ء کو) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد عاطف عطاری نے مختلف اہم موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جس میں انہوں نے تعویذات لکھنے کے طریقۂ کار، دم کرنے و کاٹ کرنے کے طریقوں اور اس سلسلے میں ضروری احتیاطوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے علاوہ معلم محمد عاطف عطاری نے شرکا کو شعبے کی نئی اپڈیٹس سے بھی آگاہ کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)