دکھیاری امت کی خیرخواہی کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان، پنجاب میں 3 دن کا ”روحانی علاج کورس“ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

تفصیلی معلومات کے مطابق یہ کورس 26، 27 اور 28 ستمبر 2026ء کو منعقد کیا گیا تھا جس میں شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد شبیر عطاری نے شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی مختلف اہم موضوعات پر رہنمائی کی۔

کورس کے دوران معلم محمد شبیر عطاری نے تعویذات لکھنے کے طریقۂ کار، دم کرنے / کاٹ کرنے کے طریقوں سمیت ضروری احتیاطوں پر روشنی ڈالی جبکہ شعبہ روحانی علاج کی نئی اپڈیٹس سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔اس 3 دن کے کورس میں ملتان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)