20 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
جامع مسجد صابریہ،محلہ سلیم ٹاؤن، پاکپتن میں ”دعائے
شفا اجتماع“ کا انعقاد
Sat, 3 Oct , 2026
49 minutes ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 7
ستمبر 2026ء کو جامع مسجد صابریہ ،محلہ سلیم ٹاؤن، پاکپتن میں ”دعائے شفا
اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل محلہ نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن اور نعت خوانی سے
ہوا جس کے بعد شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد انیس عطاری مدنی نے ”دعا کی
فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بیان کے بعد باجماعت نمازِ حاجات ادا کی گئی اور
اجتماعی دعا کروائی گئی جبکہ ”دعائے شفا اجتماع“ کے اختتام پر آنے والے پریشان
حال اسلامی بھائیوں کو تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے نیز اُن کے مسائل کے حل اور روحانی علاج کے لیے
استخارہ بھی کیا گیا۔
Dawateislami