دکھیاری امت کی خیرخواہی کا جذبہ رکھنے والے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان
میں 3 دن پر مشتمل ”روحانی علاج کورس“ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
معلومات کے مطابق یہ کورس 26، 27 اور 28 ستمبر
2026ء کو منعقد کیا گیا تھا جس میں شعبہ
روحانی علاج کے معلم انور سعید عطاری نے شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی مختلف
اہم موضوعات پر رہنمائی کی۔
کورس کے دوران معلم انور سعید عطاری نے خصوصاً
تعویذات لکھنے کے طریقۂ کار، دم کرنے / کاٹ کرنے کے طریقوں سمیت ضروری احتیاطوں
پر روشنی ڈالی جبکہ شعبہ روحانی علاج کی نئی اپڈیٹس سے متعلق بھی اہم گفتگو کی۔اس
3 دن کے کورس میں ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami