دعوت اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت 28جون 2020ء بروز اتوار کراچی ریجن کے اراکین زون کا زوم کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے ذمہ دار اوراراکین زون نے شرکت کی۔ نگران مجلس کورسز محمد طارق عطاری نے اراکین زون کے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو ماہانہ مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیا اور ماہانہ مدنی عطیات مالیات میں جمع کروانے ، گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانےاور آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور اپنے تقرر کو 100 فیصد مکمل کر نے کا ذہن دیا اس موقع پر اراکینِ زون نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور اپنے ماتحت ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول چیک کرکے تفہیم و حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیا۔( محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی کورسز کے تحت 27جون 2020ء بروز ہفتہ حیدرآباد کے اراکین کابینہ کا کانفرنس کال کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے اراکین کابینہ کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئے اہم نکات پیش کئے جبکہ دوسری جانب شرکاء مدنی مشورہ کے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو ماہانہ مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیتے ہوئے فی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی چھ ہزار روپے ماہانہ مالیات میں جمع کروانے ، گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانےاور آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔اور اپنے تقرر کو 100 فیصد مکمل کر نے ذہن دیا اس موقع پر اراکینِ کابینہ نے ان نکات پر عمل کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔( محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے بذریعہ زوم لِنک سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ملک بھر سے کم و بیش 306 عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے آن لائن مدنی کورسز کرنے اور کروانے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اخلاق کی درستی، گناہوں سے حفاظت ،جنت میں لے جانے والے اعمال سے متعلق تربیت کی۔ بالخصوص عبادت میں سستی لانے والی چیزوں کی نشاندہی کرواتے ہوئے کل وقتی مدنی کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی کورسز کے تحت اسلامی بھائیوں کےلئے فری آن لائن مدنی کورسز بذریعہ زوم، اسکائپ ،واٹس ایپ اور فون کال7دن فیضانِ نماز کورس 7دن اِصلاحِ اعمال کورس اور 7دن 12 مدنی کام کورس کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔

کورس کا دورانیہ : روزانہ 60 منٹ

کورس میں داخلہ کیلئے ابھی اس نمبر پر رابطہ فرمائیں...

Call + Whatsapp

https://wa.me/923111021226

03111021226

coursespak@dawateislami.net

نوٹ : داخلہ لینے کا وقت صبح 10 تا شام 10ہے ۔

اسلامی بہنیں رابطہ نہ فرمائیں

دعوت اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت 14 جون 2020ء بروزاتوار کراچی ریجن کے اراکینِ زون کا زوم لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے اراکینِ زون نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نگرانِ مجلس کورسز نے کراچی ریجن کےریجن ذمہ دار کی تبدیلی کا اعلان کیا، اراکینِ زون کواپنی صحت کی حفاظت کے متعلق احتیاطیں بتائیں ،آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے اورگھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی،نیز بارہ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، مدنی عطیات جمع کرنے اور ماہانہ فی ڈویژن 6000روپے مالیات کو جمع کروانے کا ہدف دیتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے۔ آخر میں کورسز /اعتکاف کیے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مختلف مدنی کاموں کی ذمہ داریاں دینے کا فرمایا۔(رپورٹر۔ محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی کورسز کے تحت 12 جون 2020ء بروز جمعۃ المبارک پاکپتن زون کے اراکین کابینہ کا کانفرنس کال کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکپتن زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس مدنی کورسز نے اراکین کابینہ کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے جبکہ دوسری جانب شرکاء مدنی مشورہ کو ماہانہ مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیتے ہوئے فی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی چھ ہزار روپے ماہانہ مالیات میں جمع کروانے اور آن لائن کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔( رپورٹر ۔ محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسز)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی کورسز کے تحت 12 جون 2020ء بروز جمعۃ المبارک فیصل آباد ریجن کے اراکین زون کا زوم لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے اراکین زون نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس مدنی کورسز نے اراکین زون کواپنی صحت کی حفاظت کے متعلق احتیاطیں بتائیں نیز بارہ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، مدنی عطیات جمع کرنے اور ماہانہ فی زون ستر ہزار روپے مالیات کو جمع کروانے کا ہدف دیتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بھائیوں کیلئے مختلف مدنی کورسز  کا سلسلہ رہتا ہے۔موجودہ ملکی حالات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن مدنی کورسز کاسلسلہ شروع کیا گیا جس میں 7 دن فیضانِ نماز کورس،7دن اصلاحِ اعمال کورس اور 7 دن 12 مدنی کام کورس آن لائن (بذریعہ فون کال/واٹس ایپ/زوم) جاری ہیں ۔ اب تک پاکستان بھر میں 1746 مدنی کورسز ہوئے جن میں 5519 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

(3 جون 2020)تک136 فیضانِ نماز کورسز ہوئے جس میں پڑھنے والوں کی تعداد168رہی ،39اصلاحِ اعمال کورس ہوئے جس میں شرکاکی تعداد51 رہی اور 33بارہ مدنی کام کورس ہوئے جس میں میں شرکاءکی تعداد51رہی ۔ کل 208 آن لائن مدنی کورسز جاری ہیں جس میں270 اسلامی بھائی شریک ہیں۔

جبکہ 1228 فیضانِ نماز کورس مکمل ہوچکے ہیں جس میں شرکاکی تعداد3763 رہی اور174اصلاحِ اعمال کورس مکمل ہوئے جس میں شرکا کی تعداد 726رہی اور 133بارہ مدنی کام کورس مکمل ہوئے جس میں شرکاکی تعداد 562 رہی اور 3دیگر مدنی کورسزہوئے جن میں شرکا کی تعداد 198رہی ۔ کُل 1538مدنی کورسزہوچکے جن میں5249 عاشقانِ رسول زیورِ عِلم سے آراستہ ہوئے

آپ بھی گھر بیٹھے عِلم دین کی دولت حاصل کرنے کیلئے مجلس مدنی کورسز کے آفیشل نمبر 00923111021226 پر کال/واٹس ایپ کیجئے یاای میل پر رابطہ کیجئے۔

آفس فون نمبر :

03111021226

واٹس ایپ لِنک:

https://wa.me/923111021226

ای میل :

coursespak@dawateislami.net

نوٹ : داخلے کا وقت صبح 10 تا رات 10 ہے (علاوہ اوقاتِ نماز)


 مجلس اسپیشل افراد کے تحت گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے آن لائن کورسز کا سلسلہ ہوگیا ہے جس میں ان اسلامی بھائیوں کو مختلف کورسز کرائے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت انوارِ ہاشمیہ مسجد کماچہ گوٹھ  بیلا شہر میں ہونے والےسات دن کا فیضان نماز کورس (جز وقتی) اختتام پذیر ہوگیا۔ کورس کے آخری روزاجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی علم و عمل سے دوری کےاس پرفتن دور میں دین کا کام کررہی ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں نماز کورس کا اہتمام کرتی ہے تاکہ مسلمان نماز کا عملی طریقہ سیکھ کر اپنی نمازوں کو صحیح طور پر ادا کرسکیں۔ اختتام پر نماز کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں میں مدنی تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز  و اعتکاف کے تحت 12مارچ2020ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے آخرت کی تیاری اور قبر کی ہولناکی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے رمضان المبارک کا اعتکاف کرنے اور دوسروں کو کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری، رکن مجلس کورسز )


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس جاری ہے جس کے متعلقہ عاشقانِ رسول و دیگر نے تہجد ، مناجات، دعا ، تلاوت ِقراٰن اور صدائے مدینہ کی سعادت حاصل کی نیز فجر کی نماز کے بعد معلم مجلس کورسز محمد وسیم عطاری نے مدنی حلقہ لگا کر شرکا کی تربیت فرمائی ۔ اشراق، چاشت و درود و سلام پڑھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری، رکن مجلس کورسز )