دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 11 اکتوبر 2020ء
بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
معلم کورس میں مبلغ
دعوت اسلامی محمداعجاز عطاری مدنی رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف نے شرکا کے درمیان معلم کورس میں آنے کا مقصد بیان
کرتے ہوئے شرکا کو کورس میں وقت گزارنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز مدنی قافلے کا جدول ٹائم ٹو ٹائم زبانی یاد کروایا
اور جدید اصطلاحات کا تعارف کروایا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسزواعتکاف )
دعوت اسلامی کی
مجلس مدنی کورسز کے تحت 10 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
12 دن کا معلم کورس میں معلمین ذمہ دار محمدندیم عطاری
نے شرکا کے درمیان مدنی قافلے کا جدول
بیان کرتے ہوے شرکا کو مدنی قافلے کا جدول
ٹائم ٹو ٹائم زبانی یاد کروایا اور جدید اصطلاحات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 3اکتوبر
2020ء کو ڈڈیال کشمیر بٹلی
کراس کی جامع مسجد بلال میں ہونے والے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر نگران کابینہ کبیر عطاری”علم
دین کی فضیلت“ پربیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 2 اکتوبر
2020ء کو گگو بستی ڈی جی خان میں ہونے والے فیضان نماز
کورس کا اختتام ہوا جس میں ڈویژن سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر معلم مدنی کورسز محمدطاہر
عطاری نے12 مدنی کاموں کو بڑھانے پر کلام کیا۔ معلم اسلامی بھائی نے شرکا میں دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کی ذمہ داریاں تقسیم کیں جبکہ مدنی درس شروع کروانے، مدرسۃ
المدینہ بالغان لگانےاور ایک ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
مدرسہ نظامیہ فریدیہ گگومنڈی ضلع منڈی وہاڑی میں ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری
تھا جس کا اختتام 2اکتوبر 2020ء کو ہوا۔
10اکتوبر سے
فیضان مدینہ کراچی میں 63دن کے مدنی کورس شروع ہونے جارہا ہے
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
10اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 63دن کے مدنی
کورس (رہائشی)کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
کورس کی خصوصیات:
وضو،
غسل، تیمم اور نماز کا طریقہ، نماز کے اذکار، قرآن پاک کی آخری دس صورتیں، سنتیں و
آداب، دعائیں، اخلاقیات، 12 مدنی کاموں کی عملی مشق اور بہت کچھ شامل ہے۔
تمام عاشقان رسول اس سنہری موقع سے فائدہ
اٹھائیں اور اس کورس میں داخلہ لیکر علم دین کی برکتیں لوٹنے کی سعادت حاصل کریں۔
مزید معلومات کے
لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
03158938476
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت گزشتہ ماہ مارچ 2020میں گاوں اللہ دادا خان میں فیضان نماز کورس
کا سلسلہ ہوا تھا معلم عبدالوہاب عطاری ڈیرہ اللہ یار
نے پچھلے دنوں گاوں اللہ دادا خان کا مدنی کاموں کے حوالے سے جدول کیا ۔
معلم مدنی کورسز نے اس ولیج میں شرکاء کورس و دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے راہ خدا میں سفر کرنے کا ذہن
دیا جس پر الحمدللہ عزوجل تین عاشقان رسول ہاتھوں ہاتھ 63 دن کے تربیتی
کورس دن مدنی کورس کیلئے تیار ہوئے مبلغ دعوت اسلامی
نے راہ خدا کے عاشقان رسول کو لاڑکانہ زون کورس کیلے روانہ
کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری
رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف)
مدنی کورسز کراچی ریجن کے ذمہ دارن کا عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت 27 ستمبر 2020ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی ریجن کے دو زون ایسٹ زون اور ساوتھ سینٹرل کے زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح
کے کورسز ذمہ دارن کا مشورہ ہوا ۔
مشورے میں نگران مجلس محمد طارق عطاری نے شرکا کو یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے رہائشی 7دن کا فیضان نماز کورس اور10 اکتوبر سے 63 دن کے تربیتی کورس کی تیاری کرنے کے حوا لے سے اہداف دیئے ۔
واضح رہے مجلس مدنی کورسز کے نظام کی بہتری کیلئے مجلس تفتیش بنائی گئی ہے جن کے ذمے مدنی کورسز کے جدول ،نصاب اور معلمین وغیرہ کی تفتیش کرناہے۔مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مدنی مقصد (مجھے اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے) کے جذبے کے تحت کہا کہ ہمیں اپنے اندر خوف خدا پیدا کرنا ہے خوف خدا ہوگا تو احساس رہے گا،ہمیں باطنی بیماریوں سے بھی بچنا ہے اسلامی بھائیوں سے حسدنہ ہو ،ان کی غیبت نہ ہو ،چغلی کا سلسلہ نہ ہو وغیرہ
عالمی مدنی مرکز میں پاکستان بھر کے معلمین کے لئے تین
دن کے تربیتی اجتما ع کا انعقاد
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں پاکستان بھر میں مختلف کورسز
کروانے والے معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی اجتماع میں وقتا فوقتاً تربیت کا سلسلہ
ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے مدنی کورسز میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو کس طرح مدنی کاموں کا عامل بنایا جائے، اسلامی بھائیوں
میں انفرادی عبادت کا جذبہ بیدار کرنے اور معلم کے اندر انفرادی عبادت کا جذبہ کیسا
ہونا چاہیئے،اس حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔
اسی طرح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل
رضا عطاری نے شعبے کے حوالے سےمعلمین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
رکن شوریٰ نےشعبے میں مزید بہتری کےتعلق سے شرکا کی تربیت اور
مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔
دوران اجتماع نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری
نے شعبے کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے اہم نکات
بیان کئے۔
اس تربیتی اجتماع میں موٹیویشنل تربیتی مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹیویشنل اسپیکر سر فرید عطاری نے معلم کی Qualitys ،معلم کو Improveکیسے
ہونا ہے، اپنے معیار کو کس طرح بڑھا سکتے ہیں اور کامیاب معلم کیسے بن سکتے ہیں،اس
حوالے سے معلمین کی تربیت کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے
والے اس تربیتی اجتماع میں رکن مجلس مدنی کورسز نے تربیت کا سلسلہ کیاجس میں نئے معلم کیسے تیار کئے جاتے ہیں، ان میں کیا کیا خوبی
ہونی چاہیئے اور جو معلمین موجود ہیں ان کوRenewکرنے کے تعلق سے مدنی
پھول ارشاد فرمائیں۔
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اراکینِ مجلس اور تفتیش مجلس کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کےتحت 25 ستمبر 2020 ءبروز جمعۃ المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس اور تفتیش مجلس سمیت نگران مجلس نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمدطارق عطاری نگرانِ مجلس مدنی کورسزواعتکاف نے مجلس
تفتیش مدنی کورسز کے مدنی مشورے میں اصلاح امت کے جذبے کے تحت ہونے والے مختلف کورسز پر کلام کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف)
دعوت اسلامی
کی مجلس کورسز کے تحت 14 ستمبر 2020ء بروز پیرجامع مسجد فیضان
حمزہ ڈیفنس ویو جڑانوالہ میں 3 دن کا جزوقتی معلم کورس ہوا جس میں اراکینِ
مجلس مدنی کورسز، زون ذمہ داران مدنی کورسز اورائمہ کرام سمیت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی محمد طارق عطاری نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف نے شرکاءِ کورس کو 12 مدنی
کاموں میں مصروف رہنے ، ہفتہ وار اجتماع،
مدنی مذاکرہ، مدنی درس میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگرعاشقان رسول کو شرکت
کروانے کے متعلق اہم نکات دیئے ۔
لاہور ریجن
ہزارہ زون زیارت معصوم کابینہ خوشی کوٹ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں اصلاح امت کے پیش نظر لاہور ریجن ہزارہ زون زیارت معصوم کابینہ خوشی
کوٹ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ مدنی قا فلے کے لئے 3
اسلامی بھائیوں نے اپنی نیک نیت کا اظہار
کیا نیز علم دین سیکھنے کا شوق رکھتے ہوئے جامعہ المدینہ میں 4 اسلامی بھا ئیوں نے داخلہ لینے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے ! اس موقع پر نگران کابینہ کی مشاورت
سے اگلے فیضان نمازکورس کا آغاز ایک اکتوبر سے ہوگا جبکہ اس
دوران ذمہ داران نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے آ ئند اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا مقام طے کیا اور مسجد درس شروع کروانے
کی نیت کروائی جس پر کورسز کا ذ مہ دار بھی مقرر کیا گیا ۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے کورس کرنے والے شرکا کے درمیان سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے فوائد و ثمرات کے موضوع پر بیان کیا جس پر کورس کے تمام شرکاء
نے عمامہ شریف کے تاج سجائے سمیت اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔