ملتان ریجن میں جاری
30 دن فیضان قرآن حدیث کورس میں 3 دن مدنی قافلوں کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ملتان ریجن میں
جاری 30 دن فیضان قرآن حدیث کورس میں 3 دن مدنی قافلوں
کا سلسلہ رہا۔
3دن کے مدنی قافلے میں فیضان قرآن حدیث کورس کے شرکا
نے مقامی افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف دینی کاموں میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
چوک درس کرنے کی تعداد: 02،مسجد درس شروع کرنے کی تعداد :02،مدرسہ بالغان
لگانے کی تعداد:02،فجر کے لیے جگانے کی
تعداد :02ہے۔
نگران کابینہ اور نگران زون کی مشاورت سے جنوری2021
میں ہونے والے فیضان نمازکورس کی تاریخ طے ہوئی جبکہ کورس کا مقام اور7 دن قیام و
طعام کے حوالے سے انتظامات ہوئے۔ اس موقع پر ذمہ داران نے ہدف درجہ 52 شرکا رکھا، حاضرین نے اس اہداف کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں 90مقامات پر چوک درس دیئے اور 55 مقامات کا علاقائی دورہ کیا
جس میں 190 شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
28اسلامی بھائیوں نے فیضان نماز کورس
کرنے،11اسلامی بھائیوں نے12مدنی کام کورس کرنے ،28اسلامی بھائیوں نے3دن مدنی قافلے
میں سفر کرنے ، 86اسلامی بھائیوں نےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،33اسلامی
بھائیوں نےمدنی مذاکرہ دیکھنے ،8اسلامی بھائیوں نےعشر دینے ،57اسلامی بھائیوں نےمدنی
چینل دیکھنے،21اسلامی بھائیوں نے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہونے اور 14اسلامی
بھائیوں نے اپنے چہرے پر سنت رسول صلی
اللہ علیہ و اٰلہ وسلم سجانے کی نیت کی ۔
واضح رہے ! دوران مدنی قافلہ قرب جوار کی 5 مساجد میں
دینی کاموں کا سلسلہ رہا اور مسجد سطح پر ذیلی مشاورت کا تقرر
کیا گیا جبکہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کے کچھ مقامات
طے ہوئے ۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)
پاکستان
پنجاب فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن عارف والا میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر
اہتمام 10 دسمبر 2020 ء بروز جمعرات پاکستان پنجاب فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن
عارف والا میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں عارف والا
و اطراف کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف محمد
طارق عطاری نے شرکا کو اللہ پاک کی اطاعت کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ پنج وقتہ
نمازوں کو پابندی کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کےمختلف مدنی پھول بھی دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں سندھ حیدر آباد ریجن، حیدر آباد زون، بدین
کابینہ میں واقع فیضان مدینہ بدین میں 63دن مدنی کورس جاری ہے جس میں
مبلغ دعوتِ اسلامی ابو زیاد محمد فواد رضا عطاری اور عرفان عزیز عطاری نے شرکا کو
کو مدنی قاعدہ سکھایا۔ عملی مشق کروائی اور عقائد کے حوالے سے رہنمائی
کی گئی کہ اللہ پاک، انبیاء کرام علیہم السلام اور ملائکہ (فرشتوں) کے متعلق ہمارا کیا
عقیدہ ہونا
فیضان مدینہ
بدین سندھ میں جاری مدنی کورسز کے
شرکا کا مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کو ایصال ثواب
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت فیضان مدینہ بدین
سندھ میں جاری مدنی کورسز کے شرکا نے 05
دسمبر 2020ء بروز ہفتہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کے لئےایصال ثواب کا اہتمام کیا ۔
واضح رہے کہ
3دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری کی خالہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جانشین
امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری کی امامت میں بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے
مطابق صرف فیضان مدینہ بدین سندھ میں جاری مدنی کورسز کے شرکا نے01 قرآن پاک
،95 مرتبہ آیۃالکرسی،374مرتبہ قل شریف،8 مرتبہ یٰسین شریف،15 مرتبہ سورہ
ملک،99715مرتبہ دورود پاک اور 66 مرتبہ سورہ فاتحہ سمیت مختلف پارے اور مختلف سورتوں کا ثواب مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حا جی عمران عطاری کی مرحومہ خالہ کو ایصال کیا ۔
فیضانِ مدینہ
آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں امامت کورس کے طلباء کا 3 دن کفن دفن کورس کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں امامت
کورس کے طلباء کا 3 دن کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء نے شرکت کی ۔
3 دن کفن دفن کورس میں مبلغ دعوت اسلامی معلم ابو زیاد
محمد فواد رضا عطاری نے شرکا کے درمیان عیادت،تعزیت
اور غسل میت کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو عیادت کی نیتیں
اور طریقہ ، تعزیت کی نیتیں اور طریقہ ، نزع کی علامات ، نزع کے وقت کئےجانے
والے کام ،غسل میت کا طریقہ اور عوامی غلطیاں ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ ،
قبر کی اقسام اور قبر بنانے کا طریقہ کے متعلق مدنی پھول دیئے ،
واضح رہے !3 دن کفن دفن کورس میںعاشقانِ رسول نے 15 اسلامی بھائیوں کو 7دن فیضان
نماز کورس کیلئے اور 10 اسلامی بھائیوں کو 63دن مدنی کورس میں داخلہ دلوانے کی نیت
کی اور اپنے علاقوں میں غسل میت دینے اور غلط رسم و رواج کو دور کرنے کی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:معلم : محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
فضیل رضا عطاری نے عارف والا میں نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری
کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی جلد
صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی
ریجن کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں کورسز
کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں کورسز کے طلباء اور مدنی عملے نے تین
دن کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آکر مدنی مذاکروں میں شرکت کی۔اس دوران
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری نے عقائد کے
متعلق شرعی مسائل اور دیگر معلومات پر بیان فرمایا۔ مدنی حلقے میں مبلغ دعوت
اسلامی نے کفن دفن کا عملی طریقہ بھی بیان
کیا ۔
اس مدنی
حلقے میں نگران مجلس مدنی کورسز پاکستان اور ریجن ذمہ داربھی موجود
تھے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
19 اکتوبر 2020ء کو حلال پور کوٹ مومن کی جامع مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں
اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران کابینہ کوٹ مومن، نگران ڈویژن
بھابڑہ، نگران علاقہ حلال پوراور علاقائی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔ نگران زون بھلوال محمد عنصر عطاری مدنی نے ”محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی صحابہ ، سلف و
صالحین رضوان
اللہ علیہم اَجْمعین کے انداز پر
گزارنے کی ترغیب دلائی۔نگران زون نے شرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کا ذہن بھی دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
جامعۃالمدینہ للبنین محبت کالونی کوٹ مومن میں ہونے والے 7دن کے فیضان نماز کورس
کا اختتام ہوا۔
کورس کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں کورس میں شریک طلباء اور معلمین نے شرکت کی۔ رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ کوٹ
مومن محمد شہباز عطاری مدنی نے شرکا کو کورس میں جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے ،
مختلف مدنی کورسز کے ذریعے علم دین حاصل کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔ رکن کابینہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف
بھی دیئے۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”معلم مدنی قاعدہ کورس“ جاری ہے۔
دوران
کورس اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ کے
اطراف میں مقامی افراد کو نیکی کی دعوت دی اور مختلف مدنی کاموں حصہ لیا جن کی
تفصیلات درج ذیل ہیں:
چوک درس کی تعداد: 83، انفرادی کوشش: 297،
انفرادی کوشش سے اجتماع میں آنے والوں کی تعداد:117، مسجد میں رات اعتکاف کرنے
والوں کی تعداد:55، تہجد ادا کرنے والوں کی تعداد :40، صدائے مدینہ لگانے والوں کی
تعداد:32، بعد فجر مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد:98، اشراق و چاشت کی
تعداد:67، 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد:43، قرآن پاک کی تلاوت
کرنے والوں کی تعداد: 33
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدنی اسلامی بھائی،شعبہ
تعلیم، مدرسۃالمدینہ بالغان، مدنی کورسز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا
کہ مدنی کورسز میں تصور مرشد اور ذکر مرشد ہوتا رہنا چاہیئےاور ہمیں سیرت و کردار
کے لحاظ سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کوآئیڈیل
بنانا چاہیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو زلفیں رکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوت اسلامی کی
مجلس مدنی کورسز کے تحت 13اکتوبر2020ء بروز بدھ سیالکوٹ ڈویژن رندھیر سمبڑیال میں
7دن کا فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیالکوٹ ڈویژن رندھیر سمبڑیال کے عاشقان رسول شریک ہوئے ۔
فیضانِ نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی سلمان حسن عطاری معلم مدنی کورسز نے شرکا کے درمیان نماز کے اسرار کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
واضح رہے! اس کورس میں مکمل نماز مخارج کے ساتھ اور نماز کے
مسائل سنتیں آداب اور اس کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے جبکہ تہجد، اشراق، چاشت ،تلاوت قرآن پاک اور
اپنے ذاتی عمل کو بڑھانے کا ذہن دیا جاتا ہے ۔(رپورٹ:
محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )