ملتان ریجن میں جاری
30 دن فیضان قرآن حدیث کورس میں 3 دن مدنی قافلوں کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ملتان ریجن میں
جاری 30 دن فیضان قرآن حدیث کورس میں 3 دن مدنی قافلوں
کا سلسلہ رہا۔
3دن کے مدنی قافلے میں فیضان قرآن حدیث کورس کے شرکا
نے مقامی افراد کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف دینی کاموں میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
چوک درس کرنے کی تعداد: 02،مسجد درس شروع کرنے کی تعداد :02،مدرسہ بالغان
لگانے کی تعداد:02،فجر کے لیے جگانے کی
تعداد :02ہے۔
نگران کابینہ اور نگران زون کی مشاورت سے جنوری2021
میں ہونے والے فیضان نمازکورس کی تاریخ طے ہوئی جبکہ کورس کا مقام اور7 دن قیام و
طعام کے حوالے سے انتظامات ہوئے۔ اس موقع پر ذمہ داران نے ہدف درجہ 52 شرکا رکھا، حاضرین نے اس اہداف کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں 90مقامات پر چوک درس دیئے اور 55 مقامات کا علاقائی دورہ کیا
جس میں 190 شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
28اسلامی بھائیوں نے فیضان نماز کورس
کرنے،11اسلامی بھائیوں نے12مدنی کام کورس کرنے ،28اسلامی بھائیوں نے3دن مدنی قافلے
میں سفر کرنے ، 86اسلامی بھائیوں نےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،33اسلامی
بھائیوں نےمدنی مذاکرہ دیکھنے ،8اسلامی بھائیوں نےعشر دینے ،57اسلامی بھائیوں نےمدنی
چینل دیکھنے،21اسلامی بھائیوں نے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہونے اور 14اسلامی
بھائیوں نے اپنے چہرے پر سنت رسول صلی
اللہ علیہ و اٰلہ وسلم سجانے کی نیت کی ۔
واضح رہے ! دوران مدنی قافلہ قرب جوار کی 5 مساجد میں
دینی کاموں کا سلسلہ رہا اور مسجد سطح پر ذیلی مشاورت کا تقرر
کیا گیا جبکہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کے کچھ مقامات
طے ہوئے ۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)