شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جامع
مسجد طیبہ میں 7 دن فیضان نماز کورس جز وقتی کا انعقاد ہوا جس میں شرکا کو وضو، غسل، نجاست کی اقسام، نماز کی
شرائط وفرائض واجبات، مکروہات اور مفسدات بتائے گئے نیز مکمل نماز کا عملی طریقہ ،
پریکٹیکل کر کے بتایا اور شرکا سے عملی طریقہ کا پریکٹیکل کرواکر چیک کروایا گیا۔ کورس
کے اختتام پر ہاتھوں ہاتھ مدرسۃالمدینہ بالغان کی نیتیں کروائی گئیں جس کا آغاز عنقریب
ہوگا۔ مزید شرکائے کورس نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں
کا بھی اظہار کیا ۔
شعبہ کورسز
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 مئی 2021 ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن، پاکپتن زون، عارف والا کابینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا
جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ مدنی کورسز کے تحت عارف والاپنجاب میں مدنی
مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
شعبہ مدنی کورسز کے تحت 2 مارچ 2021ء کو عارف
والاپنجاب میں مدنی مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں محمداویس عطاری
رکن شعبہ مدنی کورسز نے شرکا کی تربیت فرمائی اور عالمی مدنی مرکز کی آبادکاری اور
احتیاطوں کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ اس
موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان میں مدنی کورسز کروانے والے معلمین آن لائن شریک
تھے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری
رکن شعبہ مدنی کورسز)
شعبہ مدنی
کورسز دعوت اسلامی کے زیر انتظام فیضانِ
مدینہ انصاری چوک ملتان میں 26 فروری 2021ء بروز جمعۃ المبارک اصلاح اعمال کورس کا اہتمام ہوا جس میں مدرس کورس کے شرکانے شرکت
کی۔
اصلاح اعمال
کورس میں رکن شعبہ مدنی کورسز محمد اویس
عطاری نے فن گفتگو اور حسن اخلاق کے موضوع پر شرکا کی شربیت کرتے ہوئے فکر آخرت
کا ذہن دیا۔اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کوخدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ:محمد
احمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز)
19 فروری سے فیضان مدینہ اوکاڑہ میں 63 دن کا
تربیتی کورس شروع ہونے جارہاہے
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
19 فروری 2021ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں 63 دن کا ”تربیتی کورس “شروع ہونے جارہا
ہے۔کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائی کو درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھنا،
نماز کے احکام، سنتیں اور آداب، اخلاقی تربیت اور ذیلی حلقہ میں مدنی کام کا
آغاز کرنے طریقہ سکھایا جائیگا۔
گرد و نواح کے عاشقان رسول سے اس کورس میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
مزید معلومات کے
لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:034774822833-03007513513
فیضان مدینہ فیصل آ باد میں کورسز کے ذمہ داران کے
درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام
14 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آ باد میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا
جس میں ریجن فیصل آباد ذمہ دار، پاکستان تفتیش ذمہ دار، زون مدنی کورسز و اعتکاف
ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن فیصل آباد ذمہ دار سعیداحمدعطاری نے مدنی
کورسز کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ مدنی مشورے میں ایپلیکیشن کی ٹریننگ کا سلسلہ
ہوا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری،
رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 05فروری2021ء بروز جمعۃ المبارک جامع مسجدغوثیہ لاری اڈا بہاولپور
میں اصلاح اعمال کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 12 ماہ کے لئے سفر کرنے والے عاشقانِ رسول
نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی
محمدطارق عطاری نگرانِ شعبہ مدنی کورسز نے شرکا کے درمیان زبان اور نگاہ کی حفاظت اور اچھی صحبت کی
برکت کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو نگاہوں کے ذریعے ہونے والے گناہوں سے آگاہ کرتے ہوئے قفل مدینہ
لگانے اور اچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر ِاہتمام
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کا
سلسلہ جاری ہے۔
دوران ِکورس تربیتی سیشن ہوا جس میں نگران شعبہ
مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ایمان کی حفاظت کا ذہن دیتے
ہوئے ایمان کی حفاظت کے ذرائع اور مُرشِد کامل کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی
کورسز)
تفصیل
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر ِاہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف میں فیضان ِنماز کورس کا سلسلہ جاری
ہے۔
دوران ِکورس یکم فروری 2021ء کو مدنی حلقہ ہوا
جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں مُعلِّم
کی خصوصیات، ٹیچرز کا انداز،معلم اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں شرکت کا اندازبتایا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی
کورسز)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ
انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورے کا سلسلہ
ہوا جس میں اراکینِ شعبہ اور تفتیش مجلس
شعبہ کورسز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد طارق عطاری نگرانِ شعبہ مدنی کورسز
نے مدنی کورسز میں بہتریاں لانے اور مدنی کورسز کروانے والے معلمین کے سنتوں بھرے
اجتماع کی تیاری کے متعلق کلام کرتے ہوئے سابقہ کمزوریوں کا جائزہ لیا اور بہتریاں لانے سمیت تربیت کے نظام کو مضبوط کرنے پر حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز )
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 31دسمبر
2020ء بروز جمعرات واہ کینٹ گرین سٹی میں کورس کا اختتام ہوا جس میں شعبہ تعلیم کے
شرکاء نے شرکت کی ۔
کورس کے اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی لیاقت عطاری نگران زون نے شرکائے شعبہ تعلیم کے
درمیان علم دین پر عمل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا سے کہا کہ جو آپ نے سیکھا اس پر عمل کرنا ہے اپنے گھر والوں کو سیکھانا ہے نماز کی پابندی کرنی ہے جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف)
29
دسمبر2020ء بروز منگل فیضان مدینہ
احمدپورشرقیہ عقب تھانہ صدر احمد پور شرقیہ جامع مسجد فیضان مدینہ میں فیضانِ نماز
کورس کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
فیضانِ نماز
کورس میں نگران کابینہ احمدپورشرقیہ مظفر
حسین عطاری نے عاشقان رسول کے درمیان حسن اخلاق اور والدین کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور مصیبتوں پر صبر کرنےاور مساجد کا ادب و
احترام کرنے جیسے کئی امور دینیہ پر مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو آتے جاتے دیکھ کر
کھڑے ہوجائیے ۔( رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس)