دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ نکیال میں 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”راہ خدا میں سفر کرنا عبادت ہے“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو مساجد آباد کرنے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 اگست 2021ء کو نوری آباد دادا بھائی سپر ہائی وےجامع مسجدفیضان عطار میں ہونے والے 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا اختتام ہوا جس میں 16 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر رکن زون قاری محمد ناصر رضا عطاری نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:قاری محمد ناصر رضا عطاری، رکنِ زون)


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ قبولہ شریف میں ہونے والے 12 دینی کام کورس کا اختتام ہوا جس میں امامت کورس کے 14 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دوران کورس شرکا نے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل ادا کی اور 34 ہزار 620 مرتبہ بارگا ہ رسالت ﷺ میں درود شریف کاہدیہ پیش کیا۔ شرکا نے دوران کورس دینی کاموں میں حصہ بھی لیا جن میں 63 مقامات پر 226 چوک درس دئیے گئے، 25 مقامات پر 92 عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور 111عاشقان رسول کو ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پیش کی گئی۔کورس کے دوران مارکیٹ میں 9 مقامات پر اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ شروع کروایا گیا جن میں شرکائے کورس قرآن پاک پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔

آخر میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ اور مشاورت کرکے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کےزیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں ہونے والے 7 دن کے اصلاح اعمال کورس رہائشی کا6 اگست 2021ء کو  اختتام ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شعبہ مدنی کورسز محمد اویس عطاری نے شرکا کو اچھی صحبت اختیار کرنے، کورس میں جو کچھ سیکھا ہے اس پر کورس کے بعد بھی عمل جاری رکھنے، پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں ادا کرنے اور درود پاک کی کثرت کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں شرکا کورس میں سے پوزیشن لینے والوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 12 جولائی 2021ء کو جامع مسجد تلوی کُھوڑہ وادیِ سون ضلع خوشاب میں 12 دن کا معلم کورس ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے مدنی اسلامی بھائی، قاری صاحبان، ٹیچر اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن مجلس مدنی کورسز حافظ اویس عطاری نے دعوت اسلامی کی تنظیمی اپڈیٹس، شعبہ جات کی تفصیل اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔حافظ اویس عطاری نے شرکا سے دینی کام کیسے کروانا ہے؟، انفرادی کوشش کیسے سکھانی ہے؟، فیضان نماز کورس کیسے کروانا ہے؟ اس حوالےسے اہم نکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پاکپتن شریف میں جاری ”فیضان قرآن و حدیث کورس“کا 8 جولائی 2021ء کو اختتام ہوا۔

اس موقع پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم سید عاصم سعید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کیں۔ (رپورٹ: حسن رضا عطاری، شعبہ تعلیم پاکپتن زون)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جولائی 2021ء کو فیضان اسلام ڈیفنس کابینہ میں قربانی کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن کابینہ شعبہ مدنی کورسز فراز عطاری مدنی نے قربانی کے احکام کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور قربانی کے متعلق شرعی رہنمائی فرمائی۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا، رکن شعبہ مدنی کورسز ڈیفنس کابینہ)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 6 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن لاہور ذمہ دار فرقان الحق عطاری اور لاہور ریجن کے اراکین زون شعبہ مدنی کورسز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے رہائشی مدنی کورسز، جزوقتی مدنی کورسز اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے لئے ، اسلامی بھائیوں کی اخلاقی تربیت، پیشگی و عملی شیڈول اور مدنی کورسز کی پیشگی تاریخیں بنانے پر کلام کیا۔محمد طارق عطاری نے فارم پُر کرنے اور جمع کروانے کا انداز سکھایا اور اس حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام فیضان مدینہ ٹنڈو آدم، فیضان مدینہ اسلام آباد اور پرانا ٹرک اڈا محمدی مسجد اٹک پنجاب میں 63 دن کا تربیتی کورس جاری ہے  جن میں مختلف علاقے کے عاشقان رسول شریک ہیں۔

شرکائے کورس اسلامی عقائد، تفسیر سننے سنانے اور درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ تربیتی کورس میں شیڈول کے مطابق دینی حلقے بھی لگائے جارہے ہیں۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 5 جولائی 2021ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ دودھنیال ضلع نیلم کشمیر میں 7دن کا ”فیضان نماز کورس“ کا سلسلہ جاری  ہے جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔

دوران کورس مفتش مدنی کورسز محمد عرفان نکی عطاری نے ”وقت کی قدر اور دینی ماحول کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمداحمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام یکم جولائی 2021ء کو گلزار حبیب مسجد کومی کوٹ گیل مظفر آباد میں 7 دن اصلاح اعمال کورس ہوا جس میں مقامی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دوران کورس مفتش مدنی کورسز محمد عرفان عطاری نے ”نعمتوں کا شکر اداکیجئے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 30 جولائی 2021ء کو پاکستان مدنی کورسز آفس عارف والا پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شعبہ مدنی کورسز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے دعوت اسلامی کے ہر شعبے میں رہائشی یا جزوقتی کورسز کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور اس کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )