قبولہ شریف میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان
ہونے والے 12دینی کام کورس کا اختتام
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ قبولہ
شریف میں ہونے والے 12 دینی کام کورس کا اختتام ہوا جس میں امامت کورس کے 14 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دوران
کورس شرکا نے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل ادا کی اور 34 ہزار 620 مرتبہ بارگا
ہ رسالت ﷺ میں درود شریف کاہدیہ پیش کیا۔
شرکا نے دوران کورس دینی کاموں میں حصہ بھی لیا جن میں 63 مقامات پر 226 چوک درس دئیے گئے، 25 مقامات پر 92 عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور 111عاشقان رسول کو ہفتہ وار اجتماع کی دعوت
پیش کی گئی۔کورس کے دوران مارکیٹ میں 9 مقامات پر اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ
المدینہ شروع کروایا گیا جن میں شرکائے کورس
قرآن پاک پڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
آخر
میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ اور مشاورت
کرکے اسلامی بھائیوں میں ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ: محمد
احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)