دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 8اگست2021ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عمر کوٹ سندھ پاکستان  میں فیضانِ قراٰن وحديث کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کو تہجد ،اشراق وچاشت ، اوابین اورصلوۃ التوبہ کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیگر سنتیں وآداب سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا۔

اس دوران شرکائے کورس نے علاقے میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیز دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےذہن سازی کی۔

18ستمبر2021ءکو اس کورس کا اختتام ہواجس میں شرکا ئے کورس نے مختلف کورسز کرنے اور اپنے علاقوں میں 12دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ: خالد حسین عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے زیرِ نگرانی  ملک و بیرونِ ملک میں وقتاًفوقتاًمختلف کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 16ستمبر 2021ءبروز جمعرات سعیدآباد میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز نے شرکاکو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت،عملی طور پر 12دینی کاموں میں شرکت کرنےاوراچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں شرکا میں مکتبۃالمدینہ کے شائع کردہ رسائل بھی تحفے میں دیئے گئے۔ (رپوٹ: اعظم رضا عطاری رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں ریجن ذمہ دار، اراکینِ زون اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ابو یاسر قاری محمد صابر عطاری نے شعبے میں مدنی کورسز کی تعدادبڑھانے ،جزوقتی کورسز کروانے اور ذمہ داران کا جدول مضبوط بنانے پر تربیت کی ساتھ ہی ذیلی حلقوں، علاقوں اور ڈویژنزمیں جزوقتی ورہائشی کورسز کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس کے علاوہ  ذیلی حلقوں میں12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

14ستمبر2021ءبروزمنگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں منعقد ہونے والےمدنی کورسز اور کورسز میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد پر گفتگو ہوئی نیز مسائل کے حل کے لئے اہم نکات پر بات کی گئی۔

اس مشورے میں نگران ِشعبہ محمد طارق عطاری،اراکینِ ِشعبہ ، ریجن ذمہ داران اور ریجن جزوقتی ذمہ داران شریک تھے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے تربیت کرتے ہوئے مدنی کورسز اور اعتکاف کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس کے علاوہ ریجن و زون ذمہ داران کے شیڈول اور دیگر چیزوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ (رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں وقتاً فوقتاً مدنی کورسز کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان کے شہر کراچی نوری آباد کابینہ 3نمبر میں13ستمبر2021ءبروزپیرائمہ کرام کا جزوقتی معلم کورس ہوا جس میں ذمہ داران کی ذیلی حلقوں میں 12دینی کاموں کو بڑھانے اورفیکٹریوں، ہاسٹلز ،ہوٹلوں و دیگر مقامات پر فیضانِ نماز کورس کروانے کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔

اس کورس میں نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔(رپوٹ: رکنِ زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت  اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔پچھلے دنوں 11ستمبر2021ء بروز ہفتہ فتح جنگ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھوکڑی روڈ میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو نماز کے فرائض وواجبات اور نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں وقتاًفوقتاً اراکین ریجن وزون ذمہ داران کاشرکا کی تربیت کے لئے جدول ہوتا رہتاہےجس میں ذمہ داران فرض علوم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ (رپوٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں مدنی کورسز کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بھائیوں کوضروری مسائل سکھائے جاتے ہیں ۔اسی سلسلے میں پا کستان کے شہر کراچی میمن گوٹھ کابینہ ڈویژن لنک روڈ ڈہیر شریف میں 7دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس جاری ہے ۔

اس کورس میں شرکا کی 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کے ساتھ عملی مشق بھی کروائی جاتی ہےجس میں شرکا مدنی درس،علاقائی دورہ ،فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا اور چوک درس کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

اس کورس کے اختتام پر میمن گوٹھ فیضانِ عطار مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نگران کابینہ ،اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سمیت مقامی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ بعد ازاں شرکائےکورس کو اسناد اور تحائف بھی پیش کرنےکا سلسلہ ہوگا۔ (رپوٹ: رکنِ زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر2021ءبروزجمعہ  جامعۃالمدینہ فیضان مکہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 12 دینی کام کورس کے شرکا اور جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام شریک تھے۔اس موقع پر مبلغِ دعوت اسلامی نے ’’وقت تہجد دعا اور تلاوت قراٰن کریم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور آخر میں دکھیاری امت کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔(رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں مدنی کورسز کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو وقتاًفوقتاً علمِ دین سکھانے کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی قائد آباد کابینہ کے ڈویژن نئی آبادی بھینس کالونی 8 نمبر کنزالایمان مسجد میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا۔اس موقع پر رکنِ زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری نےشرکا کو نماز کے چندمسائل سکھائے نیز اس کورس میں کم وبیش 45اسلامی بھائی شریک ہیں جو درجے کے اختتام پر چوک درس کا بھی سلسلہ کرتے ہیں ۔بعد ازاں کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔(رپوٹ: رکنِ زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی 8ستمبر2021ءبروزبدھ ساکرو میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت  مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون، کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اس مشورے میں نگرانِ زون سید فضیل شاہ عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیاساتھ ہی ہفتہ وار اجتماع، یوم تعطیل اعتکاف اور شعبہ مدنی کورسز حوالے سے گفتگو کی نیز دینی کاموں میں مزید بہتری کے نئے اہداف بھی دیئے۔(رپوٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کے لئے مختلف کورس کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے ۔اسی سلسلے میں 7ستمبر2021ءبروزمنگل 7دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا نیز نگران سکھر کابینہ محمد فضیل عطاری نے اس کورس میں شرکت کی اور شرکا کو استقامت کےساتھ ہمیشہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ (رپوٹ: جنید رضا عطاری مَدنی رکن زون شعبہ مَدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی نماز کی درستگی کے لئے گیمبرمیں  یکم ستمبر2021ء کو فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں اسٹوڈنٹس ، تاجران اور دیگر اسلامی بھائی موجود ہیں ۔اس کورس میں وقتاًفوقتاًمبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں پچھلے دنوں نگرانِ کابینہ بلال عطاری نے شرکا کو نماز درست پڑھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان کی تربیت کی۔

واضح رہے یہ کورس 7ستمبر2021ءبروزمنگل ختم ہو جائے گا تمام عاشقانِ رسول کو اس کورس میں شرکت کی مدنی التجاء ہے۔(رپوٹ: محمد شوال ندیم عطاری رکن کابینہ اوکاڑہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)