18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں شعبہ
مدنی کورسز کے زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں ریجن ذمہ دار، اراکینِ
زون اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ابو یاسر قاری محمد صابر عطاری نے شعبے
میں مدنی کورسز کی تعدادبڑھانے ،جزوقتی کورسز کروانے اور ذمہ داران کا جدول مضبوط
بنانے پر تربیت کی ساتھ ہی ذیلی حلقوں، علاقوں اور ڈویژنزمیں جزوقتی ورہائشی کورسز کروانے کی ترغیب
بھی دلائی۔
اس کے
علاوہ ذیلی حلقوں میں12 دینی کاموں کو بڑھانے
کا ذہن دیا۔(رپوٹ: ابو یاسر
قاری محمد ناصر رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)