میرپور خاص زون اور سکھر زون کے اسلامی بھائیوں
کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ
دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز کے تحت
9اکتوبر2021ءبرزہفتہ میرپور خاص زون اور سکھر زون سے 12دینی کام کورس کے لئے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں
نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ’’الله عزوجل کی رضا‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کرتے ہوئے ہر نیک کام میں الله عزوجل
کی رضا شامل کرنے اورچھوٹی سی چھوٹی
نیکی کرنے کا عزم کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سکھر اور میرپور خاص زون کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی،رکنِ شوریٰ نے انفرادی کوشش کے حوالے سےذمہ داران کی تربیت کی
۔(رپورٹ: رکن ِریجن جزوقتی حیدرآباد
قاری عرفان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں شہدادپورمیں7 دن کے فیضانِ
نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کو کثیر علمِ دین سکھانے کے ساتھ
ساتھ نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ رہا۔
2اکتوبر2021ءبروز ہفتہ اس کورس کا اختتام ہواجس
میں رُکنِ نواب شاہ زون اعظم رضا عطاری نے’’ جوانی کیسے گزاریں‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی۔
مزیدرکنِ زون نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں
استقامت کے ساتھ منسلک رہنےاور 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ
زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کہروڑ پکا میں جاری 63 دن کےمدنی کورس میں شریک عاشقان رسول کا مدنی قافلے میں سفر
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کہروڑ پکا تحصیل لودھراں میں جاری 63 دن کےمدنی کورس میں شریک عاشقان رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر
کیا جس میں انہوں نے ڈھیروعلمِ دین حاصل کرنے کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12دینی
کاموں میں بھرپور انداز سےشمولیت اختیار کی۔
اس مدنی قافلے میں نیکی کی دعوت،مسجد درس،چوک
درس اور علاقائی دورہ سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ رہا ،بعدازاں مقامی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے
دعوت ِ اسلا می کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی
کورسزواعتکاف ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کے تحت ربیع
الاول کے آمد کے موقع پر مدنی کورسز آفس کراچی میں 12مدنی مذاکروں میں شرکت
کےحوالے سے مختلف شہروں سے آنے والے عاشقان رسول کی دینی واخلاقی تربیت کرنے کے
لئے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔
اس مدنی مشورے
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری نے نگرانِ
شعبہ مدنی کورسز واراکین اور کراچی ریجن کےزون
ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:
ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
28ستمبر2021ءبروزمنگل گلشنِ حدید کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ِزون نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگرانِ زون نے 12دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی
تقرری ، جزوقتی مدنی کورسز، ہفتہ وار اجتماع اور شعبہ اصلاحِ اعمال سمیت دیگر دینی
کاموں کے بارے میں گفتگو کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی
کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہالا سندھ میں قائم کنزالایمان مسجد نیو ہالامیں
سات (7)دن
کا فیضانِ نماز کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
ہالا سندھ میں قائم کنزالایمان مسجد نیو ہالامیں ساتھ( 7)دن کا فیضانِ نماز کورس (جزوقتی)
کاانعقاد کیاگیا جس میں اسلامی
بھائیوں کی وقتاًفوقتاً تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں 26ستمبر2021ءبروزاتوار نگرانِ زون قاری محمدعامر
عطاری نے نماز کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز نماز کی اہمیت پر تربیت کرتے
ہوئےنماز کی پابندی کرنے کا بھی ذہن دیا۔
بعدازاں شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا اور پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری رکن ریجن جزوقتی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کی زیرِ
نگرانی نواب شاہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نواب شاہ زون کے ائمہ کرام
موجود تھے۔
رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز نے ائمہ مساجد کو اپنی
مسجدوں میں فیضانِ نماز کورس کروانے کے حوالے سے گفتگو کی نیز ائمہ مساجد کو جز
وقتی کورسز کا معلم بننے کے حوالے سے ذہن دیا گیا جس پر ائمہ کرام نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسزکے تحت دنیا بھر
میں اسلامی بھائیوں کے نماز کی درستگی کے لئےوقتاًفوقتاًمختلف کورسز کا سلسلہ ہوتا
رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں نواب شاہ ہالہ میں جز وقتی فیضانِ
نماز کورس کا سلسلہ جاری جس میں شرکا کو نماز کے چند ضروری مسائل سیکھانے کے ساتھ
ڈھیرو علمِ دین احاصل کرنے کا موقع ملتاہے۔مقامی اسلامی بھائیوں سے اس کورس میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: اعظم رضا عطاری رُکنِ نواب شاہ زون شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی
کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں 7دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیاجس
میں عاشقانِ رسول کونماز کے چند ضروری مسائل سکھائے گئے ۔
23ستمبر2021ءبروزجمعرات اس کورس کا اختتام ہوا
جس میں رکن ریجن جزوقتی مدنی کورسز قاری محمد عرفان عطاری نے اسلامی زندگی کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ شرکا کی اخلاقی تربیت کا بھی سلسلہ
رہا جس میں انہیں دوسروں سے حسنِ سلوک ، نمازوں کی پابندی کرنےاور گناہوں بھری زندگی بچنے کا ذہن دیاگیا۔
مزید دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنےاور
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلاگئی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: معلم عبد المصطفیٰ
عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کی
زیرِنگرانی ٹھل کابینہ کی ڈویژن ٹھل فیضان زم زم مسجد میں ذمہ داران کی کوشش سے
7دن فیضانِ نماز کورس (رہائشی)کا اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلے میں قرب وجوار کے عاشقانِ رسول نےشرکت
کی نیز نگران ِاطراف ٹھل کابینہ محمد اویس عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان صبر و استقامت کے موضوع
پرسنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: جنید
رضا عطاری مدنی رکن زون شعبہ مَدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
22ستمبر2021ءبروزبدھ غوثیہ مسجد میرپور خاص میں 7دن کے فیضانِ نماز کورس کا اختتام
ہوا۔
اس دوران رکنِ ریجن جزوقتی کورسز حیدرآباد قاری
محمد عرفان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے نماز کے فضائل بیان کئے نیز نماز کی
اہمیت ،نماز میں ہونے والی اغلاط نشاندہی کروائی۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش کے ذریعے
دوسروں کو نماز کی دعوت دینے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: رکنِ زون میرپور خاص مراد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کو علمِ دین سیکھنے سکھانے کے لئے
وقتاًفوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں شرکا کو علمِ دین کی روشنی
سے آشنا کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز
کے زیرِ اہتمام میرپورخاص میں 21ستمبر2021ءبروزمنگل معلم
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ، علاقہ، ڈویژن اور جامعۃالمدینہ کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی وریجن ذمہ
دار جزوقتی کورسز قاری محمد عرفان عطاری
نے جزوقتی کورسز کرانے کے حوالے اہم نکات پر مشاورت کی نیز ڈاکٹر ، شخصیات ،تاجران
اور اسٹوڈنٹس میں جزوقتی کورس کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: رکنِ زون میرپور خاص مراد عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)