دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز کے تحت 9اکتوبر2021ءبرزہفتہ میرپور خاص زون اور سکھر زون سے 12دینی کام کورس کے لئے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے ’’الله عزوجل کی رضا‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے ہر نیک کام میں الله عزوجل کی رضا شامل کرنے اورچھوٹی سی چھوٹی نیکی کرنے کا عزم کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سکھر اور میرپور خاص زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی،رکنِ شوریٰ نے انفرادی کوشش کے حوالے سےذمہ داران کی تربیت کی ۔(رپورٹ: رکن ِریجن جزوقتی حیدرآباد قاری عرفان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)