دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 7 دن کے فیضانِ نماز کورس 14 جولائی 2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ،مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور اور پنیالہ شریف ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کئے گئے جن میں مجلس حفاظتی امور کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور نماز کے مسائل سیکھنے کے ساتھ ساتھ نماز کا عملی طریقہ اور اذکارِ نماز بھی درست کیے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت پلنگی ضلع حویلی کشمیر میں 7 دن کا 12 مدنی کام کورس 9 جولائی 2019ءکو منعقد ہوا جس میں 50 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان کی مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو پابندی سے کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت سیاسی و سماجی  شخصیت احمد نواز خان کھوسہ کے گھر ان کی والدہ کے چہلم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس اہلِ خانہ کے عزیزو اقارب سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے 21 جولائی 2019ء سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شروع ہونے والے ”فیضانِ نماز کورس “کی دعوت پیش کی جس پر کئی عاشقانِ رسول نےشرکت کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ واہ کینٹ 63 دن کے ”مدنی تربیتی کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔دورانِ مدنی کورس تفتیش مجلس کے رکن نے شرکا کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کے متعلق مدنی پھول کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں حجازی زون بلوچستان کے عاشقانِ رسول کے لئے19 جولائی 2019ء سے”فیضانِ نمازکورس“ کا آغاز ہورہا ہے ۔اس مدنی کورس میں وضو کے مسائل،غسل کے مسائل ،نماز کے درست مسائل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا جائے گا ۔ حجازی زون بلوچستان کے عاشقانِ رسول سے اس مدنی کورس میں شرکت کی التماس ہے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں2019ء سے 63 دن کا ”مدنی تربیتی کورس “ کا آغاز ہورہاجس میں نماز کا عملی طریقہ ، نماز کے اذکار،مدنی قاعدہ ،سنتیں و آداب اور اس کے علاوہ بہت کچھ سکھا یا جائے گا۔تمام عاشقانِ رسول سے اس مدنی کورس میں بھی شرکت کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کشمیر ضلع نیلم شہر کیل میں ”فیضانِ نماز کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں وضو،غسل اور درست نماز کا طریقہ ودیگر مسائل کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کے متعلق مدنی تربیت کی جاتی ہے۔

اسی طرح مجلسِ مدنی کورسزکے کے تحت میراج سٹی ہال نواب شاہ میں ”فیضانِ نماز کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ زون مجلس مدنی کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح مجلسِ مدنی کورسز کے تحت 11 جولائی2019ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سات دن کے ”فیضانِ نماز کورس “کا آغاز ہورہا ہے جس میں وضو کے مسائل، غسل کے مسائل ،نماز کا عملی طریقہ اور نما زکے اذکار سکھائے جائیں گے۔ عاشقانِ رسول سے اس مدنی کورس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی درخواست ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنگہ حیات میں سات دن کے”فیضانِ نماز کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں اور نماز کورس کا فیضان پا رہے ہیں۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی انصاری چوک مدینۃ الاولیا ءملتان میں 20جولائی2019ء سے 63 دن کا ”مدنی تربیتی کورس “ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں مکمل مدنی قاعدہ ،نماز کے احکام ،سنّتیں و آداب،اخلاقی تربیت اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کا م کرنے کا طریقہ سکھا یا جائے گا ،عاشقانِ رسول سے اس مدنی تربیتی کورس میں شرکت کی مدنی التجاء ہے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت فتویرہ شریف بسطامی زون اور توگیرہ شریف میں عاشقانِ رسول کے جامعہ میں ”اصلاح اعمال کورس “ کا سلسلہ جاری ہے ۔نگرانِ مجلس تفتیش نے شرکاکے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت توگیرہ شریف میں ”اصلاح اعمال کورس “ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں۔نگرانِ مجلس تفتیش نے شرکاکے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور میں مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کر رہےہیں۔اس مدنی کورس میں عاشقانِ رسول نے تہجد کی نماز ادا کی اور بعد ِ فجر مدنی حلقے کا انعقاد کیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کی ااور شرکا ئے مدنی تریتی کورس کو مدنی پھول دئیے۔

اسی طرح مجلسِ مدنی کورسز کے تحت قادری زون میراج سٹی مدرسہ میں بھی مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کر رہےہیں۔مجلسِ مدنی کورسز کے ریجن ذمّہ دارنے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی اور شرکا کو وضو اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔

اسی طرح مجلسِ مدنی کورسز کے تحت زم زم نگر حیدر آباد میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول شرکت کر رہےہیں۔رکنِ تفتیش مجلس نے شرکا کی مدنی تربیت اور مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ عطاروالا میں حفاظتی امور کے اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا۔ مدنی کورس کے اختتام پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے مدنی کورس کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی ترغیب دلائی ۔علاوہ ازیں فیضانِ نماز کورس میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔