مجلسِ مدنی کورسز کے مدنی کام
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی
کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کشمیر ضلع نیلم شہر کیل میں ”فیضانِ نماز
کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول شرکت کر رہے ہیں ۔اس کورس کی
خصوصیت یہ ہے کہ اس میں وضو،غسل اور درست نماز کا طریقہ ودیگر مسائل کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کے
متعلق مدنی تربیت کی جاتی ہے۔
اسی طرح مجلسِ
مدنی کورسزکے کے تحت میراج سٹی ہال نواب شاہ میں ”فیضانِ نماز کورس “ کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ زون مجلس مدنی کورسز نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔
اسی طرح مجلسِ
مدنی کورسز کے تحت 11 جولائی2019ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
سات دن کے ”فیضانِ نماز کورس “کا آغاز ہورہا ہے جس میں وضو کے مسائل، غسل
کے مسائل ،نماز کا عملی طریقہ اور نما زکے اذکار سکھائے جائیں گے۔ عاشقانِ رسول سے
اس مدنی کورس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی درخواست ہے۔