دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت جوہر ٹاؤن فیضان ِمدینہ لاہورمیں سات دن کے اصلاحِ اعمال کورس ہوا جس میں امامت کورس کے شرکانے شرکت کی۔ دورانِ کورس معلم اسلامی بھائی نے ریا کاری، جھوٹ، تکبّراوربدگمانی کے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: مجلس محمد احمد عطاری مدنی ،مجلس کورسز)

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ کورسز کےتحت10 ستمبر2019ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 12 مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔معلمِ مدنی کورس نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 مدنی کاموں کی تفصیلی بریفنگ دی اور 12 مدنی کاموں کو مستقل اور بہتر انداز میں کرنے کے نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ کورسز کےتحت9ستمبر2019ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 63 دن کے تربیتی کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کے شرکا کے  درمیان رکن شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو اخلاقی تربیت کے متعلق نکات دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت8 ستمبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حجرہ شاہ مقیم سے  کثیر عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت نے قافلوں میں سفر کیا جس میں اے ای او، ٹیچرز، زمیندار، اور مختلف شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی شامل تھے۔دورانِ قافلہ عاشقانِ رسول کے درمیان حلقے لگائے گئے جن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو وضوکا طریقہ،غسل کا طریقہ،نماز کے اذکار اور نماز کے عملی طریقے کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور شرکائے قافلہ کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت یکم ستمبر 2019ء  فیضانِ حسین مسجد نواب شاہ میں فیضانِ نمازکورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔معلمِ کورس نے شرکا کو وضوکا طریقہ،غسل کا طریقہ،نماز کے اذکار اور نماز کے عملی طریقے کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ قبولہ شریف میں یکم ستمبر 2019ء کو 7 دن کے اصلاحِ اعمال کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔معلمِ کورس نے شرکا کو باطنی بیماریوں مثلا غصہ، حسد، تکبر، ریاکاری، بدگمانی، جھوٹ ،غیبت اور دیگر مہلکات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور ان بیماریوں کے اسباب و علاج بیان کئےنیز عاشقانِ رسول نے صدائے مدینہ لگانے اور چوک درس دینے کی سعادت بھی پائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت کمپنی باغ مری اسلام آباد ریجن میں 6ستمبر 2019ء کو 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمّہ دارن نے شرکت کی ۔ معلمِ کورسز نے شرکا کو وضو ،غسل،نمازکے فرائض،نماز کی شرائط، واجبات، نماز کے اذکار، مدنی قاعدہ اور مدنی درس کا طریقہ سکھایا اور ان کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت کراچی ساؤتھ زون میں  مدرس کورس کے اسلامی بھائیوں کا 12 مدنی کام کورس کا اختتام ہوا۔ اختتام کے موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نکات دئیے۔واضح رہے کہ دورانِ کورس شرکا اسلامی بھائیوں نے مختلف مدنی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے خوب نیکی کی دعوت کو عام کیا ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں اجلاس ہوا جس میں مجلس کورسز کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری اور نگرانِ مجلس نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور آئندہ ہونے والی مدنی کورسز کی تاریخیں ،مقامات اور شرکا کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت ستمبر2019ء میں پاکستان کے مختلف مقامات پر 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا انعقاد کیاجا رہا ہے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرا بیان کریں گے اور شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔کورس کے مقامات اور تاریخ کی تفصیل درجِ ذیل ہیں :

٭یکم ستمبر2019ء سے میرپور خاص میں مدنی تربیتی کورس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں 6 ستمبر 2019ء تک داخلے جاری ہیں۔

٭ یکم ستمبر2019ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ الہ یار میں مدنی تربیتی کورس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں 6 ستمبر 2019ء تک داخلے جاری ہیں۔

٭ حیدرآباد زون جامشورو کابینہ فیضانِ مدینہ کوٹری اور ٹنڈو محمد خان کابینہ کے شہر تلہار میں 6 ستمبر 2019ء سے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس شروع ہونگے، داخلے11 ستمبر 2019ء تک جاری رہیں گے۔

٭ فیضانِ مدینہ کشمور کابینہ سکھر زون میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس 11 ستمبر2019ء کوشروع ہو گا جس میں 18 ستمبر2019ء تک داخلے جاری رہیں گے۔

٭نواب شاہ زون ٹنڈو آدم کابینہ میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس 20 ستمبر2019ء کو شروع ہو رہا ہے جس میں 27 ستمبر تک 2019ء داخلے جاری رہیں گے۔

تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں اور ذمّہ داران سے درخواست ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو تیار کر کے روانہ فرمائیں تاکہ ہم سب مل کر دعوتِ اسلامی کی خدمت کر سکیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 28اگست 2019ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں معلمین مدنی کورسز سمیت ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ”تکالیف اور اس پر صبر“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز  کے تحت بنگلہ دیش میں جاری 12 مدنی کام کورس کا اختتام ہوا۔اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ، نگران زون ،ریجن ذمہ داران اور بی ڈی ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 27اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے” خود داری اور ذکر مرشد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔علاوہ ازیں سنّتوں بھرے اجتماع میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ بنتِ عبدالرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 28اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن مجلس و نگران تفتیش مدنی کورسز نے ”قراٰنِ پاک درست پڑھنے کے فضائل اور اغلاط کو دور کروانے کے اندازاورنشاندہیاں کروانے“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 28اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقا د کیا گیا جس میں مدنی کورسز کے ذمّہ داران اور معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے ”نیکی کی دعوت کی اہمیت“پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نکات دئیے۔

اسی طرح مجلس مدنی کورسز کے تحت 27اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن و زون ذمہ داران اور ا راکینِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس مدنی کورسز نے شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات پیش کئے اور ان کی تربیت کی۔