دعوتِ اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت ستمبر2019ء میں پاکستان کے مختلف مقامات پر 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا انعقاد کیاجا رہا ہے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرا بیان کریں گے اور شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔کورس کے مقامات اور تاریخ کی تفصیل درجِ ذیل ہیں :

٭یکم ستمبر2019ء سے میرپور خاص میں مدنی تربیتی کورس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں 6 ستمبر 2019ء تک داخلے جاری ہیں۔

٭ یکم ستمبر2019ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ الہ یار میں مدنی تربیتی کورس کا آغاز ہو چکا ہے جس میں 6 ستمبر 2019ء تک داخلے جاری ہیں۔

٭ حیدرآباد زون جامشورو کابینہ فیضانِ مدینہ کوٹری اور ٹنڈو محمد خان کابینہ کے شہر تلہار میں 6 ستمبر 2019ء سے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس شروع ہونگے، داخلے11 ستمبر 2019ء تک جاری رہیں گے۔

٭ فیضانِ مدینہ کشمور کابینہ سکھر زون میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس 11 ستمبر2019ء کوشروع ہو گا جس میں 18 ستمبر2019ء تک داخلے جاری رہیں گے۔

٭نواب شاہ زون ٹنڈو آدم کابینہ میں 63 دن کا مدنی تربیتی کورس 20 ستمبر2019ء کو شروع ہو رہا ہے جس میں 27 ستمبر تک 2019ء داخلے جاری رہیں گے۔

تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں اور ذمّہ داران سے درخواست ہے کہ اس میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو تیار کر کے روانہ فرمائیں تاکہ ہم سب مل کر دعوتِ اسلامی کی خدمت کر سکیں۔