دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت بنگلہ دیش میں جاری 12 مدنی کام کورس کا اختتام ہوا۔اس موقع پر
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ، نگران زون ،ریجن ذمہ
داران اور بی ڈی ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد احمد سیالوی عطاری
مدنی، نگرانِ معاون مجلس کورسز)
3 اکتوبر 2019ء
بروز جمعرات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مجلس کورسز
کے تحت کو 7دن کے 12مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ کے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔ دورانِ کورس عاشقانِ رسول نے کورس کے شیڈول کے مطابق اطراف میں
چوک درس دیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز کی پابندی
اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری
مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)
3 اکتوبر 2019ء بروز جمعرات کو دعوتِ اسلامی
کی مجلس کورسز کے ذمّہ دارن نے رکنِ زون کورسز کے ہمراہ اسلام آبا میں شخصیات سے
ملاقاتیں کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلا می کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور نماز کی درستگی
اور مسائل سے آگاہی کے لئے فیضانِ نماز
کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت 3 اکتوبر 2019ء کواسلام آباد میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہواجس میں مقامی تاجران
نے شرکت کی۔ رکنِ زون کورسز نے شرکا کو مصافحہ و معانقہ کی سنتیں و آداب اور نماز
کی اہمیت و فضائل سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان
نماز کورس کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس
مدنی کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت 3 اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سات دن کے 12مدنی
کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ معلمِ کورس
نے تنظیمی اصطلاحات ، چوک درس اور مدنی درس کا طریقہ سے متعلق آگاہی فراہم کی اور
نکات دئیے۔ (رپورٹ:
محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت2 اکتوبر 2019ء کو اٹک کابینہ ڈویژن مرزا میں قائم جامع مسجد مرزا یونین کونسل کے اطراف کی ایک
دکان میں ہفتہ وار مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ زون نے نماز کے فضائل
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فیضان
نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ سانگلہ ہل میں
63 دن کے تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔ پچھلے
دنوں معلمِ کورس نے شرکائے کورس کا تحریری
ٹیسٹ لیااور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ
مجلس مدنی کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت2 اکتوبر 2019ء کو اٹک کابینہ ڈویژن مرزا میں قائم جامع مسجد مرزا یونین کونسل کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا جس میں مقامی لوگوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں بعد نماز ِ مغرب سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول
اور کورسز ذمہ دار نے شرکت کی۔ رکن زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز
کی اہمیت و فضائل سے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)
پچھلے دنوں پاکپتن زون ڈویژن
عارف والا میں قائم مجلس کورسز آفس میں ذمّہ داران کا، کا نفرس مدنی مشورہ ہوا جس میں معلمین کورسز
ذمہ دار ،تفتیش کورسز ذمہ دار ، پاکستان کورسز آفس ذمہ دار اور رکن کابینہ کورسز نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس کورسز نے سافٹ وئیر کے متعلق اہم امور پر بات چیت کی اور
اس میں مجلس کورسز کا تعارف ، نصاب، جدول، فارمز ، ریجن تا ڈویژن ذمہ داران کی مکمل
معلومات ،معلمین اسلامی بھائیوں کی مکمل معلومات اور کورسز کرنے والے عاشقان رسول
کی ڈیٹا انٹری کے متعلق تبادلۂ خیال کیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ
مجلس مدنی کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت 2 اکتوبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں 63 دن کے تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقان رسول
شرکت کررہے ہیں ۔دورانِ کورس رکنِ
مجلس و اوورسیز کورسز ذمہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں مختلف نکات دئیے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت ڈویژن لانڈھی میں قائم مدرستہ المدینہ فیضان امیر معاویہ میں 7دن کے فیضان نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔کورس کے اختتام پر نگران کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکاکی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت یکم اکتوبر2019ء کوعارف والا میں قائم مجلس کورسز آفس میں کانفرنس مدنی مشورہ ہوا جس
میں معلمین کورسز ،مفتشین کورسز، پاکستان کورسز آفس ذمہ دار اور آئی ٹی کے ذمّہ
دار نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس کورسز نے اپنے
شعبے کے سافٹ وئیر کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔(رپورٹ:
محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس مدنی کورسز)