دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  ملتان میں 22اکتوبر2019ء کو مجلس کورسز کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے میں بہتری کے اہداف،کورسز کے اہداف اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسزکے تحت20 اکتوبر 2019ء  بروز اتوار جامع مسجد بسم اللہ لانڈھی کراچی میں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے12مدنی کاموں میں سے ساتویں مدنی کام پر عمل کرتے ہوئے یومِ تعطیل اعتکاف کیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد باسط رضا عطاری،مجلس کورسزلانڈھی کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس کورسز کے تحت  مختلف کورسز(63 دن مدنی تربیتی کورس،7 دن اصلاحِ اعمال کورس،7 دن مدنی کام کورس اور 7 دن فیضان نماز کورس) کا سلسلہ جاری ہےجس میں کراچی،حیدرآباد،نواب شاہ ،سانگھڑ،دادو ،بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔

20اکتوبر2019ء کو معلمِ کورس نے نمازِ تہجد کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز تہجدکی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔بعد ازاں کورسز کے عاشقانِ رسول نے باجماعت نمازِ تہجد بھی ادا کی۔ (رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت19اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بورے والا پنجاب میں 12 مدنی کام کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔معلمِ کورس نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرستہ المدینہ بالغان کی اہمیت و مقاصد اور شرعی احتیاطیں کے متعلق اہم نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت ڈی جی خان پنجاب میں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں مقامی عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں ۔ دورانِ کورس 17 اکتوبر2019ء  کو معلم کورس نے شرکا کو نماز کا عملی طریقہ، نماز میں کی جانے والی اغلاط کی نشاندہی اور درست نماز کی عملی مشق کروائی۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے مسلمانوں کی عملی کیفیت ابتر سے ابترہورہی ہے،نمازوں کا جذبہ کم ہورہا ہے، گناہوں کی نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں ۔ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ امت ِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد گاؤں گاؤں، شہر شہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے لئے ڈی جی خان پنجاب میں دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز  کے تحت 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کے اسلامی بھائیوں نے 18اکتوبر2019ء کو تین دن کے قافلے میں سفر کیا اور قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں کی دھومیں مچائیں۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت ڈی جی خان پنجاب میں 63 دن کے تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں مقامی عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔ 18اکتوبر2019ء کو کورس کے عاشقانِ رسول کے درمیان نگران زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے کردار کی اصلاح  کیسے کرنی ہے، ہمارا اپنے گھر میں کیا انداز ہونا چاہئے،مدنی ماحول میں استقامت کیسے حاصل ہو اور 12 مدنی کام کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 8اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھاریاں پنجاب میں سات دن کا اصلاح اعمال کورس ہوا جس میں مدرستہ المدینہ کے مدرسین نے شرکت کی۔ معلمِ کورس نے تکبر  کے موضوع سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تکبر کے نقصانات اور تکبر سے بچنے کے حوالے سے نکات دئیے۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مجلس کورسز کے تحت 12 مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے ۔18 اکتوبر 2019ء کو نگران مجلس کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو”ایک مبلغ میں کیا کیا خصوصیات ہونی چاہئیں“سے متعلق نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


17اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے تربیتی کورس میں رکنِ مجلس کورسز نے ”نرمی کے فضائل اور مدنی کاموں کی کڑہن“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نرمی کے فضائل، 12 مدنی کاموں کی اہمیت و ضرورت ، دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے کا انداز، اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کا جذبہ، 12 ماہ قافلے میں سفر کی اہمیت اور ذاتی فوائد، آئندہ ہونے والے  کورسز کےلئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنا،نمازوں کی پابندی اور حسن اخلاق سے متعلق مختلف نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 63 دن کے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ معلم کورس نے بعدِ فجر مدنی حلقہ لگایا جس کے بعد کورس کے عاشقانِ رسول کے عزیز و اقرباء کےلئے ایصال ثواب کیا گیا۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں63 دن کا تربیتی کورس جاری ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی  شرکت کررہے ہیں۔16 اکتوبر 2019ء کو رکن مجلس کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی انعامات کے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے اپنی اصلاح کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)