دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت
کھارادر کراچی میں امامت و مدرس کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں امامت کورس کے
اسلامی بھائیوں کو نماز کے ضروری مسائل،احتیاطیں اور ادائیگی کا مسنون طریقہ اسی
طرح مدرسین کو کیسا ہونا چاہئے کے متعلق
بھی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں دونوں کورسز میں شامل اسلامی بھائیوں کے
لئے 5 دسمبر بروز جمعرات 2019 ء کو مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں معلم اسلامی بھائی نےغصے سے متعلق بیان کرتے
ہوئے اسکی تباہ کاریوں کو واضح کیا ۔(محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت
5 دسمبر بروز جمعرات 2019 ء کوفیضان مدینہ محمدی ٹاؤن عارف والا میں سنتوں بھرا
اجتماع ہواجس میں بڑی تعداد میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔اس موقع پر نگران
مجلس نے غوث اعظم رحمۃ
اللہ تعالٰی علیہ کی کرامات سے متعلق بیان فرماتے ہوئے ان کی سیرت
کو اپنی ذندگی میں نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی کورسز کرنے اور مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے کی ترغیب بھی دلائی۔(محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)
3
دسمبربروز منگل کو دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت وندر ضلع لسبیلہ بلوچستان کے جامعۃ المدینہ میں پانچ دن کے” 12مدنی کام کورس“ کا اختتام ہواجس میں کورس میں
شریک ہونے والے اسلامی بھائیوں کے لئے امتحان کا سلسلہ رہا جبکہ معلم اسلامی بھائی
نے اختتام پر فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز صدائے
مدینہ،علاقائی دورہ ذمہ دار کا تقرر بھی کیا گیا۔ (محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس)
گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت عارف والا پنجاب میں معلمین کی تربیت کا سلسلہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران
مجلس،معلمین ذمہ دار،مفتش،رکن مجلس اور معلمینِ مدنی کورسز نے شرکت کی۔اس موقع پر
ذمہ دار اسلامی بھائی نےجامعۃ المدینہ کے
مدنی کورسز کی اہمیت،معلمین کی شخصیت،غصے کے نقصانات، انفرادی کوشش، ذاتی عمل اور 12 مدنی کاموں کے نفاذ کےانداز کےحوالے سے تربیت
فرمائی۔(محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون
نگرانِ مجلس)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت28 نومبر 2019
ء بروز جمعرات کو فیضانِ مدینہ عارف والا پنجاب میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے حضور
غوثِ پاک رضی
اللہ عنہ کی
شان اور آپ کی سیرت سے متعلق گفتگو کی اور
اسلامی بھائیوں کو غوث پاک کی سیرت پر عمل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سےوابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس
کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت یکم دسمبر
بروز اتوار2019 ء کو بلوچستان کے شہر وندر ضلع لسبیلہ،زون گوادر کے جامعۃالمدینہ
وندر میں پانچ دن کا ”12مدنی کام کورس“ کی اختتامی نشست ہوئی جس میں سیلانی
ویلفیئر ٹرسٹ کے ورکرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اختتامی
نشست میں معلم اسلامی بھائی نے کورس میں شامل ہونے والے اسلامی بھائیوں کے لئے امتحان کا اہتمام کیااور
ان میں تقسیمِ تحائف کا سلسلہ بھی ہوا اور مدنی کام کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی
نیتیں بھی کروائی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 30نومبر2019
ء بروز ہفتہ کو حیدرآباد کی جامع مسجد میں ”فیضانِ نماز کورس “ کا آغاز ہوچکا ہے
جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی اچھی تعداد شرکت کی سعادت حاصل کررہی ہے۔10 دنوں پر مشتمل
اس کورس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض،شرائط،سنتیں،ادائیگی کا مسنون طریقہ،
احتیاطیں اور ضروری مسائل سکھانے کا اہتمام ہے۔(محمد شان عطاری ،ڈویژن مشاورت حیدرآباد)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت24نومبر2019ء کو بہادر
آباد میں قائم جامع مسجد سیلانی میں تین دن کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا۔
کورس کے اختتام پر امتحان کا سلسلہ ہوا جس
میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بھائیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں ایبٹ آباد کی ایک مسجد میں مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس کورسز نے شرکا کونماز کے بارے میں آگاہی فراہم
کرتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ،معاون نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری
مدنی، مجلسِ کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں ایبٹ آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ للبنین کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس کورسز نے اخلاقیات اور حسنِ اخلاق کے متعلق طلبۂ کرام کی تربیت کی
اور مختلف پہلو پر نکات دئیے۔(رپورٹ،معاون
نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، مجلسِ کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں ایبٹ آباد میں مدرسۃ المدینہ للبنین
کے طلبہ میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس کورسز نے” تہجدکے فضائل “ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نوافل کی ادائیگی کی بھی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،معاون نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری
مدنی، مجلسِ کورسز)
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت ایبٹ آباد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مجلس کورسز کے تحت ہونے
والے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،معاون
نگرانِ مجلس محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، مجلسِ کورسز)