دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت27 دسمبر2019 ء بروز جمعۃالمبارک کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11مرکز اسلام آباد میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول میں سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں وقت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے، فضول کاموں سے بچنےاور اپنی زندگیاں اللہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت24 دسمبر2019 ء بروز منگل کو گاؤں احمد والا شہر لالیاں میں فیضانِ نماز کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں میں فیضانِ نماز کورس کے اسلامی بھائیوں سمیت اسکول کے پرنسل، ٹیچرز اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکاکو باجماعت تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ شرکا  نے نمازوں کی پابندی کرنے،جامعۃالمدینہ میں داخلہ لینےاور اپنے گھر مدنی چینل چلانے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت24 دسمبر2019 ء بروز منگل کو گاؤں احمد والا شہر لالیاں کی مسجد میں فجر کی نماز کے بعد سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف گاؤں کے اسلامی بھائی اور فیضانِ نماز کورس کے اسلامی بھائیوں نے شر کت کی۔ اس موقع پر نگران تفتیش مجلس مدنی کورسز نے فیضان صلوۃ وسلام کے موضوع پر بیان فرماتے ہوئے درود شریف کی فضیلت، احکام اور درود پاک پڑھنے والے کا بارگاہِ رسالت میں مقام واضح کیا اور درود پاک کی کثرت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 21دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں7دن کا فیضانِ نماز کورس اختتام پذیر ہوا ۔دورانِ کورس  شرکانے نماز کے فرائض ،واجبات اور مفسدات کے سمیت دیگر مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔کورس کے اختتام پرامتحان کا سلسلہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکنِ مجلس مدنی کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت 20دسمبر2019ءمدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں12 دن کے معلم کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ کورس اسلامی بھائیوں کی تربیت کی گئی اور مختلف سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن کی مجموعی کارکردگی درجِ ذیل ہے۔

٭ تمام اسلامی بھائی تہجد میں بیدار ہوتے اور تحیۃالوضو،تحیۃالمسجداور تہجد ادا کرتے تھے۔

٭بعد تہجد مناجات ودعا کا سلسلہ ہوتا رہا۔

٭6مساجد کے اطراف میں روزانہ صدائے مدینہ لگائی جاتی رہی۔

٭6 مساجد میں روزانہ بعد فجر مدنی حلقے لگائے جاتے رہے۔

٭صدائے مدینہ اور بعد فجر مدنی حلقہ لگانے کے لئے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو تیار کیا نام نمبر وغیرہ متعلقہ ذمہ دار کو پیش کئے۔

٭مختلف اوقات میں چوک درس کا سلسلہ رہا جن کی ٹوٹل تعداد: 287 شرکا:1336

٭مختلف اوقات و مقامات پر ہفتہ وار اجتماع کی دعوت کا سلسلہ ہوا ٹوٹل تعداد:1389

نوٹ :-مقامات میں بازار،مشہور چوکز،سکول، کالج، یونیورسٹی اوراکیڈمی شامل ہیں جہاں سے گاڑیوں میں ہفتہ وار اجتماع کی نیتیں ہوئیں۔

٭شرکا کورس نے کتب و رسائل فروخت کئے11973 روپے

٭جمعۃالمبارک میں مختلف مساجد میں نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔ مساجد5 تعداد شرکا 306

دوسرا جمعہ: مساجد7 تعداد شرکا165

٭شرکا کورس کی انفرادی کوشش کی برکت سے ہاتھوں ہاتھ32 اسلامی بھائیوں پر مشتمل فیضان نماز کورس کا درجہ شروع ہوا۔

یاد رہے! اس کے لئے 1077 اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی گئی

٭مسجد درس ہوئے تعداد. 48

٭تمام نمازوں کی سنتیں قبلیہ اور نوافل بعدیہ اور تمام نمازیں پہلی صف میں ادا کرنے کا سلسلہ رہا۔

٭تمام شرکاء کورس روزانہ 1000 درود پاک اور آدھا پارہ تلاوت کرنے کا بھی سلسلہ رہا۔

٭تمام شرکاء کورس کی دوران کورس ادائے امیر اہلسنت کو اپنانے کی بھی کوشش رہی-

٭اسکے علاوہ بھی مدنی کاموں کی بہت ساری نیتیں کی گئی۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دورانِ کورس معلم اسلامی بھائی نےشرکا کی تربیت کی اور انہیں تکبیر تحریمہ، قیام اور رکوع کا پریکٹیکل کروایا۔معلم اسلامی بھائی نے نماز میں ہونے والی غلطیوں کی  نشاندہی کرتے ہوئے مختلف مسائل بیان بھی کئے ۔ (رپورٹ: محمد احمد عطاری، معاون نگرانِ مجلس)


دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے رکنِ تفتیش نے 15دسمبر2019ء کو ملتان کے شہر نبی  پور کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ مقامی مسجد میں مدنی حلقہ لگایا جس میں اطراف گاؤں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ تفتیش کورسز نے”علمِ دین کی اہمیت“ کےموضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو علمِ دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد عطاری المدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 11دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں فیضانِ قراٰن وحدیث کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کشمیر کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ معلمین ذمّہ دار نے  شرکائے کورس کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کے تحت12 دسمبربروز جمعرات2019 ء کو مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ اوکاڑہ  کابینہ نے رکن زون مالیات ذمہ دار ، ساکنِ مدینہ اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ حضرت مولانا مختار احمد اشرفی صاحب( صدر علماء اہلسنت حجرہ )سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور حجرہ شاہ مقیم کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ رہا۔آخر میں ذمہ داران نے انہیں المدینۃالعلمیۃ کے تحت شائع ہونے والی تفسیر ِقرآن”تفسیر صراط الجنان “تحفے میں پیش کی۔(محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت معلم کورس کروایا جاتا ہے جس میں فیضانِ نماز کورس،اصلاحِ اعمال کورس ،12 مدنی کام کورس اور مدنی تربیتی کورس کروانے کے خواہش مند اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جاتی ہے اسی سلسلے میں 11 دسمبر بروز بدھ2019 ء کوفیضانِ مدینہ جھنگ میں معلم کورس کے اسلامی بھائیوں کو فیضانِ نماز کورس کا جدول سکھایا گیا۔(محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 6 دسمبر2019 ء کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں 12 ماہ قافلے کےمسافر اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے درس کا سلسلہ ہواجس میں رکن تفتیش مجلس اسلامی بھائی نےریاکاری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس کے علاوہ فجر کی نماز کے بعد مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں قرآنِ پاک کی تفسیر، فیضانِ سنت کا درس، تہجد ،اشراق وچاشت کے نوافل کی ادائیگی ،حسنِ اخلاق، والدین کے ساتھ حسنِ سلوک،اولیاء کرام کا ادب سے متعلق ترغیب و ترہیب کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 5 دسمبر بروز جمعرات 2019 ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں”12مدنی کام کورس“ کی تکمیل پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان امتحان کا سلسلہ ہوا۔ (محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)