فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں ہونے والے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا اختتام
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں ہونے والے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نےشرکا اسلامی بھائیوں کو
دیگر کورسز اور مدنی کام کرنے کے حوالے سے
ذہن سازی کی۔جس پر اسلامی بھائیوں نے
مختلف (قاعدہ و ناظرہ معلم کورس کرنے، مدرس کورس کرنے، ذمہ
داریاں قبول کرنے ) نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیلا کراس میں سات دن کا
فیضان نماز کورس کا اختتام
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت ہونے والاسات دن کا فیضان نماز کورس مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بیلا کراس میں اختتام پذیرہوگیا۔ کورس کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان
کرتے ہوئے نماز کی اہمیت پر گفتگو کی اور
اس بات پر زور دیا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں نمازوں کی پابندی کرنی چاہیئے اور نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ اور ضروری
مسائل کا سیکھنا بھی ہم پر لازم و ضروری ہے تاکہ ہم درست طریقے سے اس فریضے کو
انجام دے سکیں۔ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ
دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں میسر ہے جو کہ شب و روز قراٰن و سنت کے پیغام کو
عام کرنے کے لئے کوشاں ہے لہٰذا ہمیں بھی اس ماحول سے وابستہ ہوکر اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے ۔
کورس
کے اختتامی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن شکیل احمد، دوسری پوزیشن غلام مصطفیٰ اور تیسری پوزیشن عبد
الطیف نے حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مدنی تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر
سید جیل شاہ مدنی عطاری، قاری محمد وسیم
عطاری، ماسٹر عبدالغفور رونجہ، ماسٹرمحمد اقبال رونجہ اور صحافی جہاں زیب عطاری
ودیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں
شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)
دعوت ِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 5 فروری 2020ء بروزبدھ عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں مجلس حفاظتی اُمور کے اسٹاف کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ نگران مجلس محمد طارق عطاری نے’’ نیکیوں پر استقامت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت ِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 5 فروری 2020ء بروزبدھ عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں مجلس حفاظتی اُمور کے اسٹاف کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ نگران مجلس محمد طارق عطاری نے’’ نیکیوں پر استقامت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
مدنی مرکز
فیضان مدینہ بیلا کراس میں سات دن کا فیضان نماز کورس کا اہتمام
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبے مجلس کورسز کے زیراہتمام
سات دن کا فیضانِ نماز کورس کا اہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ بیلا کراس منعقد
ہوا،جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ کورس کی اختتامی تقریب میں درس و بیان کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ
اسلامی کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی اکثریت نماز جیسے اہم ترین فریضے سے غافل ہے
اور اس کی وجہ دینی ماحول سے دوری اور دنیا کی محبت کا دلوں میں گھر کرجانا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم دینی ماحول سے وابستہ
ہوجائیں تاکہ دینی ماحول اور علمِ دین کی
برکتوں سے درست طرز پر نماز پڑھنے والے بن جائیں ۔ دعوتِ اسلامی اس پُرفتن دور میں
مختلف مقامات پر نماز کورس کا اہتمام کرتی ہے تاکہ مسلمانوں کو نمازیں درست طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ، نماز کے فرائض
واجبات سنتیں ودیگر مسائل سکھائے جا سکیں۔نماز کورس کے اختتامی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن
شکیل احمد دوسری پوزیشن غلام مصطفےٰاور تیسری پوزیشن عبد الطیف نے حاصل کی۔ پوزیشن
حاصل کرنے والوں کو تحائف دیئے گئے ۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران،
شخصیات اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ :محمد جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت
4فروری2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں فیضان نماز کورس کا اہتمام ہوا۔کورس میں سیکورٹی
مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس
موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازوں کی
ادائیگی کا درست عملی طریقہ سکھایا اور انہیں صلوٰۃ التوبہ پڑھنے ،فکرمدینہ کرنے
اورسورۃ ملک کی تلاوت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
مجلس مدنی کورسز دعوت اسلامی کا وہ اہم
ترین اور منفردشعبہ ہے جس کے ذریعے
عاشقانِ رسول کو فیضانِ نماز کورس ،اصلاحِ اعمال کورس،12 مدنی کورس ، مدنی تربیتی
کورس اور مختلف جزوقتی (Short
Courses)کورسز کروائے جاتے ہیں
تاکہ عاشقانِ رسول بنیادی فرض علوم حاصل کرکے اچھے اخلاق اپنائیں اور معاشرے کے
باکردارافراد بنیں۔
اَلْحَمْدُ للہِ
عَزَّوَجَل دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی ”مجلس مدنی کورسز“کے تحت
سال بھر میں مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں مدنی کورسز کا سلسلہ جاری و ساری
رہتا ہے ۔ سال 2019 میں پاکستان بھر میں مجموعی طور پر تقریباً869 مدنی کورسز
منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 23ہزار268
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
پاکستان میں سال 2019 میں 353 فیضان نماز کورسز کا انعقاد کیا
گیا جس میں 7075 عاشقانِ رسول نے نماز کے متعلق بنیادی مسائل سیکھے۔ 7 دن 12 مدنی
کام کورس کا انعقاد 81 مرتبہ ہواجس میں 2386 اسلامی بھائیوں نےمدنی کاموں سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔7 دن کا اصلاحِ
اعمال کورس 104 بار منعقد کیا گیا جس میں 2914 اسلامی بھائیوں نے اپنے اعمال کی
اصلاح کو ممکن بنانے کی کوشش کی۔ 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا انعقاد 34 بار ہوا
جس میں 830 اسلامی بھائیوں نے قرآنِ پاک کے درست قواعد و مخارج اور بنیادی فرض
علوم سیکھنے کی سعادت حاصل کی اور مختلف نوعیت کے 224 مدنی کورسز میں 7081 اسلامی
بھائیوں نےشرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ 73 مرتبہ منعقد کئے جانے والے جُزوقتی مدنی
کورسز میں 2982 اسلامی بھائیوں نے شرکت کر کے مدنی کورسز کی بہاریں سمیٹیں۔
اوورسیز میں 406 مختلف مدنی کورسز کا انعقاد کیا
گیا جس میں8986 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت پائی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس خالی علاقہ جات کے تحت
کشمیر سال 2019ء میں ایک ماہ کے ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کی کارکردگی۔
٭ جنوری، شرکا کی تعداد 46 ٭ فروری، شرکا کی تعداد 71 ٭ مارچ ،شرکا کی تعداد 88 ٭ مئی 4 مقامات ، شرکا کی تعداد 314 ٭
اگست، 2 مقامات ، شرکا کی تعداد 49٭ دسمبر، شرکا کی تعداد 70
ماہِ
ستمبر اور دسمبر 2019ء میں دعوت اسلامی کی مجلس خالی علاقہ جات کے تحت ملتان ریجن میں دو مقامات پر فیضانِ قراٰن و حدیث کورس منعقد
ہوئے جن میں کم و بیش 60 اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اسلام آباد زون جامع مسجد
نتھے والا کہروڑ پکا ضلع لودھراں میں مدنی کورسز
دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 19
جنوری 2020ء اسلام آباد زون جامع مسجد نتھے والا کہروڑ پکا ضلع لودھراں میں مدنی
کورسز(7 دن کا فیضان نماز کورس اور اصلاح اعمال کورس) ہوئے جن میں دعوت اسلامی کے
شعبہ مدنی بستہ ذمہ داران وہاڑی زون اور بہاولپور زون کے مختلف کابینہ بورے
والا,وہاڑی ,لودھراں , بہاولپور, بہاولنگر اور چشتیاں سے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی حافظ محمد طاہر عطاری
معلم مجلس مدنی کورسز نےدرست مخارج سے قرآن پاک پڑھنے کی اہمیت بتاتے ہوئے عملی طریقہ بھی سکھایا۔ (رپورٹ۔محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت کی مجلس
کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں سات دن کا 12مدنی کام کورس کا
سلسلہ جاری ہے جس میں معلم اسلامی بھائی شرکاکو 12 مدنی کامو ں ( قافلہ، مدنی انعامات، علاقائی دورہ، مدنی مذاکرہ، V.C.D
اجتماع، یومِ تعطیل اعتکاف، ہفتہ وار اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی حلقہ،
چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ ) کے بارے میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
مجلس
کورسز پاکستان کے تمام ریجن ذمّہ داران اور زون ذمّہ داران کی شرکت
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز پاکستان کے تحت
15جنوری2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کورسز پاکستان کے تمام ریجن ذمّہ داران
اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ
مجلس کورسز محمد طارق عطاری نے ”یکساں تعلقات“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا سے سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کل وقتی اور جز وقتی کورسز کے حوالے سے کلام کیا۔ نگرانِ مجلس نے تقرر
ی پر بات چیت کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد
احمد سیالوی عطاری، رکنِ مجلس کورسز)