مجلس مدنی کورسز دعوت اسلامی کا وہ اہم ترین  اور منفردشعبہ ہے جس کے ذریعے عاشقانِ رسول کو فیضانِ نماز کورس ،اصلاحِ اعمال کورس،12 مدنی کورس ، مدنی تربیتی کورس اور مختلف جزوقتی (Short Courses)کورسز کروائے جاتے ہیں تاکہ عاشقانِ رسول بنیادی فرض علوم حاصل کرکے اچھے اخلاق اپنائیں اور معاشرے کے باکردارافراد بنیں۔

اَلْحَمْدُ للہِ عَزَّوَجَل دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی ”مجلس مدنی کورسز“کے تحت سال بھر میں مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں مدنی کورسز کا سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے ۔ سال 2019 میں پاکستان بھر میں مجموعی طور پر تقریباً869 مدنی کورسز منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 23ہزار268 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

پاکستان میں سال 2019 میں 353 فیضان نماز کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں 7075 عاشقانِ رسول نے نماز کے متعلق بنیادی مسائل سیکھے۔ 7 دن 12 مدنی کام کورس کا انعقاد 81 مرتبہ ہواجس میں 2386 اسلامی بھائیوں نےمدنی کاموں سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔7 دن کا اصلاحِ اعمال کورس 104 بار منعقد کیا گیا جس میں 2914 اسلامی بھائیوں نے اپنے اعمال کی اصلاح کو ممکن بنانے کی کوشش کی۔ 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کا انعقاد 34 بار ہوا جس میں 830 اسلامی بھائیوں نے قرآنِ پاک کے درست قواعد و مخارج اور بنیادی فرض علوم سیکھنے کی سعادت حاصل کی اور مختلف نوعیت کے 224 مدنی کورسز میں 7081 اسلامی بھائیوں نےشرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ 73 مرتبہ منعقد کئے جانے والے جُزوقتی مدنی کورسز میں 2982 اسلامی بھائیوں نے شرکت کر کے مدنی کورسز کی بہاریں سمیٹیں۔

اوورسیز میں 406 مختلف مدنی کورسز کا انعقاد کیا گیا جس میں8986 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت پائی۔