مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بیلا کراس میں سات دن کا
فیضان نماز کورس کا اختتام
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت ہونے والاسات دن کا فیضان نماز کورس مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بیلا کراس میں اختتام پذیرہوگیا۔ کورس کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان
کرتے ہوئے نماز کی اہمیت پر گفتگو کی اور
اس بات پر زور دیا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں نمازوں کی پابندی کرنی چاہیئے اور نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ اور ضروری
مسائل کا سیکھنا بھی ہم پر لازم و ضروری ہے تاکہ ہم درست طریقے سے اس فریضے کو
انجام دے سکیں۔ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ
دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں میسر ہے جو کہ شب و روز قراٰن و سنت کے پیغام کو
عام کرنے کے لئے کوشاں ہے لہٰذا ہمیں بھی اس ماحول سے وابستہ ہوکر اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے ۔
کورس
کے اختتامی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن شکیل احمد، دوسری پوزیشن غلام مصطفیٰ اور تیسری پوزیشن عبد
الطیف نے حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مدنی تحائف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر
سید جیل شاہ مدنی عطاری، قاری محمد وسیم
عطاری، ماسٹر عبدالغفور رونجہ، ماسٹرمحمد اقبال رونجہ اور صحافی جہاں زیب عطاری
ودیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں
شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)