گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبے مجلس کورسز کے زیراہتمام سات دن کا فیضانِ نماز کورس  کا اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بیلا کراس منعقد ہوا،جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ کورس کی اختتامی تقریب میں درس و بیان کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی اکثریت نماز جیسے اہم ترین فریضے سے غافل ہے اور اس کی وجہ دینی ماحول سے دوری اور دنیا کی محبت کا دلوں میں گھر کرجانا ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیں تاکہ دینی ماحول اور علمِ دین کی برکتوں سے درست طرز پر نماز پڑھنے والے بن جائیں ۔ دعوتِ اسلامی اس پُرفتن دور میں مختلف مقامات پر نماز کورس کا اہتمام کرتی ہے تاکہ مسلمانوں کو نمازیں درست طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ، نماز کے فرائض واجبات سنتیں ودیگر مسائل سکھائے جا سکیں۔نماز کورس کے اختتامی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن شکیل احمد دوسری پوزیشن غلام مصطفےٰاور تیسری پوزیشن عبد الطیف نے حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تحائف دیئے گئے ۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، شخصیات اور بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ :محمد جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)