عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن
کا سنّتوں بھرا اجتماع
ملک
بھر کے معلمین اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:
عبداللہ گوٹھ کراچی کی جامع مسجدعثمانِ غنی میں12مدنی کام کورس کا اختتام
مدنی قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے والے عاشقانِ رسول
کی شرکت
تفصیل:
دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت کراچی کے
علاقے عبداللہ گوٹھ
کی جامع مسجدعثمانِ غنی میں 7دن کا 12مدنی کام کورس جاری تھا جس کا اختتام
7جنوری2020ء کو ہوا ۔جن میں مدنی قاعدہ
اور ناظرہ کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔دورانِ کورس اسلامی بھائیوں میں ذمّہ داریاں تقسیم کی گئی
۔شرکا نے چوک درس دیا جس میں کم وبیش 3692 اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی
گئی ۔کورس میں شریک اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں 176772بار درود شریف کا نذرانہ پیش کیا۔کورس کے
اختتام پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار، زون ذمہ دار اور رکن کابینہ
مجلس کورسز نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا
کو 25جنوری2020ء کو اسی مسجد میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری، رکن
مجلس کورسز)
واہ
کینٹ اٹک فوارہ چوک میں مدنی حلقہ،تاجران اسلامی بھائیوں کی شرکت
تفصیل:
7جنوری2020ء کو واہ کینٹ اٹک فوارہ چوک کے ایک
جنرل اسٹور میں مجلس کورسز کے تحت مدنی
حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس کورسز نے درست نماز پڑھنے کی فضیلت اور نماز سے فارغ
ہوکر مسجد میں ذکر اللہ کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے
تحت ہونے والے فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 4جنوری2020 ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان
مدینہ واہ کینٹ اسلام آباد زون میں مدنی بستہ ذمہ داران کے لئے7 دن کا فیضانِ نماز کورس كا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس مدنی بستہ کے ڈویژن،کابینہ ،مفتشین اور ریجن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس
موقع پر ریجن ذمہ دار اسلام آباد نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے نماز وں کی
پابندی کرنے، آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
سنتوں سے محبت کرنے، نیکی کی دعوت عام کرنےاور
12 مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (محمداحمد عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
فیضانِ نماز اور اصلاحِ اعمال کورس میں
اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 3جنوری2020 ء بروز
جمعۃالمبارک مدنی مرکزفیضانِ مدینہ دھمہ
ملکہ ضلع گجرات میں 7 دن کا فیضان نماز اور اصلاح اعمال کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مدنی بستہ ذمہ
داران ڈویژن کابینہ و ریجن ذمہ داران اورسیالکوٹ
زون کے مختلف کابینہ سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس کورسز نے درست نماز پڑھنے کی اہمیت بتائی اور تکبیر تحریمہ
کے مدنی پھول اور سنت کے مطابق رکوع کرنے
کا طریقہ سکھایا۔)محمداحمد عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گجرات میں فیضانِ نماز اور اصلاحِ اعمال کورس کا اہتمام
دعوت ِاسلامی کی مجلس کورسز
کے تحت 3جنوری2020 ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکزفیضانِ مدینہ دھمہ ملکہ ضلع گجرات میں 7 دن کا فیضان نماز اور اصلاح اعمال کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مدنی بستہ ذمہ
داران ڈویژن کابینہ و ریجن ذمہ داران اورسیالکوٹ
زون کی مختلف کابینہ سے آئے ہوئے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس کورسز کے ذمہ دارنےدرست مخارج سے قرآن پاک پڑھنے کی
اہمیت بتاتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیا ۔)محمداحمد عطاری، رکن مجلس کورسز)
عالمی
مدنی مرکز میں 63دن کا تربیتی کورس
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 3جنوری 2020ءکو عالمی مدنی کز فیضانِ مدینہ کراچی میں
63دن کا تربیتی کورس جاری ہے۔ دورانِ کورس
عاشقانِ رسول نے نماز تہجد اداکی اور قراٰن پاک کی تلاوت کی۔ (رپورٹ:محمداحمد
عطاری، رکن مجلس کورسز)
ڈیرہ
اللہ یار میں فیضان نماز کورس کا سلسلہ
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت یکم جنوری 2020ء کو ڈیرہ اللہ یار
میں فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کو نماز
کاطریقہ، نماز کے شرائط و فرائض اور مفسدات نماز سیکھایا گیا۔ (رپورٹ:محمداحمد عطاری، رکن مجلس کورسز)
اسلام
آباد میں فیضانِ قراٰن وحدیث کورس کا سلسلہ
دورانِ
کورس نگرانِ کابینہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں فیضانِ قراٰن وحدیث کورس کا سلسلہ ہوا۔ دورانِ کورس نگرانِ کابینہ نے شرکائے کورس کے
درمیان ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔(رپورٹ: محمداحمد عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نماز کورس کا سلسلہ
معلم
اسلامی بھائی نے جماعت کے فضائل اور اہمیت بیان کی
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن
کا فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں مجلس سیکیورٹی کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ دورانِ کورس معلم اسلامی بھائی نے باجماعت نماز کے فضائل اور جماعت کی
اہمیت بیان کی۔ معلم اسلامی بھائی نے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے غلام حضرت حمران رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے،حضور اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہ
وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کامل وضو کیا، پھر فرض نماز کے لیے چلا اور امام کے ساتھ نماز پڑھی،
اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔‘‘ (شعب الایمان،
باب العشرون من شعب الایمان وہو باب فی الطہارۃ، ۳/۹، الحدیث: ۲۷۲۷)
معلم اسلامی بھائی نے مزید کہا کہ مفتی
احمد یار خان رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں: جماعت میں دینی و دنیوی بہت سی حکمتیں
ہیں۔ ٭جماعت سے آپس کا اتفاق بڑھتا ہے ٭
روزانہ پانچ بار کی ملاقات اور دعا و سلام دل کی عداوت دور کرتا ہے ٭ اگر جماعت میں
ایک کی نماز قبول ہوگئی تو سب کی قبول ہے ٭ مسجد کی طرف آنے جانے میں ہر قدم پر دس
نیکیاں ملتی ہیں۔(رپورٹ:محمد احمد
عطاری مدنی، معاون نگران مجلس کورسز)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں فیضانِ قراٰن حدیث کا سلسلہ
رکنِ
مجلس نے شرکا کی تربیت کی
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسزکے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں فیضانِ قراٰن
وحدیث کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دورانِ کورس
28دسمبر2019ء کوتربیت کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ مجلس کورسز نے طہارت اور علمِ دین سیکھنے کے متعلق شرکاکی تربیت کرتے
ہوئے نجاست غلیظہ اور نجاست خفیفہ کی تعریف بیان کی۔رکنِ مجلس کورسز نے علمِ دین
سیکھنے کی فضائل بیان کرتے ہوئے ان
کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص علمِ دین سیکھنے کے ارادے سے نکلتا ہے تو جب تک وہ لوٹ نہ آئے فرشتے اس کےلئے دعائے
مغفرت کرتے ہیں، مچھلیاں پانی میں اور چیونٹیاں اپنی بلوں میں اس کےلئے دعائیں کرتی ہیں۔(رپورٹ:محمد احمد عطاری مدنی، معاون نگران مجلس کورسز)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہونے والے نماز کورس میں مجلس وکلاء کے اسلامی بھائیوں کی شرکت
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی
تفصیل:
دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 29دسمبر 2019ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس
وکلاء کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے اعمال
کی اصلاح کرنے اور اچھی نیت اور اخلاص کے ساتھ دعوت اسلامی کا مدنی کام کرنے کے
حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد
احمد عطاری مدنی، معاون نگران مجلس کورسز)