عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع

ملک بھر کے معلمین اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 13جنوری2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں ملک بھر میں مختلف کورسز کروانے والے معلمین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ اجتماع نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے بھی شرکاکی تربیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو دنیا میں معلم بناکر بھیجا گیا ہے، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے اصحاب، اپنی ازواج، اولاد،سفر وحضر ، آرام اور غلاموں میں بطور معلم تھے ۔ نگرانِ شوریٰ نے معلم کی اہمیت، ایک معلم کو اپنی فیملی میں بھی معلم ہی ہونا چاہیے، ٹیچرز کی خصوصیات، اولیاء کی صفات، معلمین کا ظاہروباطن پاک وصاف ہونا چاہیے، تبلیغ اور تدریس کا فرق اور تقویٰ اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ واضح رہے کہ اس مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگرانِ مجلس کورسزمحمد طارق عطاری بھی شریک تھے ۔اجتماع پاک میں دیگر مبلغین ِ دعوت اسلامی نے بھی بیانات کئے اور پاکستان بھرکےمعلمین  کو مدنی قاعدہ پڑھانے کے جدید انداز اور اس میں ہونے والی اغلاط  سے آگاہ کیا۔(رپورٹ محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)