عبداللہ گوٹھ کراچی کی جامع مسجدعثمانِ غنی میں12مدنی کام کورس کا اختتام

مدنی قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ کی جامع مسجدعثمانِ غنی میں 7دن کا 12مدنی کام کورس جاری تھا جس کا اختتام 7جنوری2020ء کو ہوا ۔جن میں مدنی قاعدہ اور ناظرہ کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔دورانِ کورس اسلامی بھائیوں میں ذمّہ داریاں تقسیم کی گئی ۔شرکا نے چوک درس دیا جس میں کم وبیش 3692 اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی ۔کورس میں شریک اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں 176772بار درود شریف کا نذرانہ پیش کیا۔کورس کے اختتام پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار، زون ذمہ دار اور رکن کابینہ مجلس کورسز نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس کورسز نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 25جنوری2020ء کو اسی مسجد میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس کورسز)