19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں فیضانِ قراٰن حدیث کا سلسلہ
رکنِ
مجلس نے شرکا کی تربیت کی
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسزکے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں فیضانِ قراٰن
وحدیث کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دورانِ کورس
28دسمبر2019ء کوتربیت کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ مجلس کورسز نے طہارت اور علمِ دین سیکھنے کے متعلق شرکاکی تربیت کرتے
ہوئے نجاست غلیظہ اور نجاست خفیفہ کی تعریف بیان کی۔رکنِ مجلس کورسز نے علمِ دین
سیکھنے کی فضائل بیان کرتے ہوئے ان
کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص علمِ دین سیکھنے کے ارادے سے نکلتا ہے تو جب تک وہ لوٹ نہ آئے فرشتے اس کےلئے دعائے
مغفرت کرتے ہیں، مچھلیاں پانی میں اور چیونٹیاں اپنی بلوں میں اس کےلئے دعائیں کرتی ہیں۔(رپورٹ:محمد احمد عطاری مدنی، معاون نگران مجلس کورسز)