واہ کینٹ اٹک فوارہ چوک میں مدنی حلقہ،تاجران اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

7جنوری2020ء کو واہ کینٹ اٹک فوارہ چوک کے ایک جنرل اسٹور میں مجلس کورسز کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس کورسز نے درست نماز پڑھنے کی فضیلت اور نماز سے فارغ ہوکر مسجد میں ذکر اللہ کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔