فیضان مدینہ فیصل آباد میں زون اور ریجن سطح کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے
تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور ریجن سطح
کے ذمہ داران نےشرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نےشعبہ جات میں
کورسز کروانے کا ذہن دیا اور اس حوالے سے اہداف طے کئے۔ شعبہ جات میں کورسز کروانے
کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ:
محمد احمد سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر
اہتمام سندس فاؤنڈیشن فیصل آباد کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ
دار فیصل آباد مدنی کورسزمحمد سعید عطاری نے درود پاک کے فضائل بیان کئے اور دعوت
اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں آن لائن مدنی کورسز کرنے
کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد احمد
سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں اسلام آباد ریجن سیالکوٹ زون کھاریاں فیضان مدینہ میں ریجن ذمہ دار کی حاضری
ہوئی جہاں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا اور کوٹلہ ڈویژن کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے رکن کابینہ سے مدنی کورسز کے حوالے سے
مشاورت کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں آن لائن کورسز میں ایڈمیشن کے متعلق کلام کرتے ہوئے بعد نماز عشاء
درس کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )
اسلام آباد ریجن
سیالکوٹ کابینہ میں ریجن ذمہ دار کی حاضری اور مشورے کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت پچھلے
دنوں اسلام آباد ریجن سیالکوٹ کابینہ میں ریجن ذمہ دار کی حاضری ہوئی جہاں مدنی مشورے
کا سلسلہ ہوا جس میں جدول ناظم مدرستہ المدینہ اور رکن کابینہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی نے سیالکوٹ فیضان مدینہ میں 25ستمبر
کو ہونے والے فیضان نماز کورس کے متعلق کلام کرتے ہوئے کابینہ اور ڈویژن ذمہ
دار کی تربیت کی جبکہ جدول بناتے ہوئے کورسز اور اعتکاف کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور اعتکاف ایپلیکیشن کاتعارف پیش کیا،
اس موقع پر ناظم
صاحب نے قاری صاحبان کو اصلاح اعمال کورس کروانے ، جزوقتی کورسز میں مکمل تعاون
کرنے،معلم کا انتظام کرنے اور ڈویژن پر تقرر مکمل کرنے کی نیت کا اظہار
کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )
دعوت
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت
10اگست2020ء بروز پیر نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری اور فیصل آباد ریجن
ذمہ دار مدنی کورسز کی میانوالی زون میں تشریف آوری ہوئی جہا ں مدنی حلقے اور مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس
مدنی کورسز کے اراکین نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے ذمہ داران کا میانوالی فیضان مدینہ میں 25 ستمبر کو 3 دن
کے ہونے والے معلم کورس اور مہاجرین والی مسجد میانوالی میں21 اگست سے ہونے والے کل
وقتی رہائشی فیضان نماز کورس کے متعلق کلام کرتے ہوئے جزوقتی کورسز کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 19جولائی 2020ء
بروزاتوار مجلس مدنی کورسز کا زوم کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگران مجلس
مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے
شرکاء کو ماہانہ مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیا جبکہ ماہانہ مدنی عطیات
مالیات میں جمع کروانے ،اور آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے مدنی
پھول ارشاد فرما تے ہوئے تقرر کو 100 فیصد
مکمل کر نے ،ذمہ دار ان کو فعال بنانے اور 12 مدنی کاموں میں عملی شرکت کا ذہن
دیا۔
اسی طرح آن
لائن مدنی کورسز کے ساتھ ساتھ کل وقتی اور جزوقتی مدنی کورسز کا بھی طے ہوا۔
پاکستان کے مختلف مقامات پر کل وقتی و جزوقتی مدنی کورسز عیدِ قرباں کے بعد شروع
ہوجائیں گے۔آخر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کھالیں بُک کرنے کی ترغیب دی جس
پر شرکاء نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ماتحت ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول چیک کرکے تفہیم و حوصلہ افزائی
کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسز)
دعوت اسلامی
کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں مجلس
کورسز واعتکاف فیصل آباد ریجن ذمہ دار نےبھکر کابینہ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی
مشورہ فرمایا اور مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے کارکردگی کے نظام کو بہتر بنانے کا ذہن
دیا۔
مدنی مشورے کے
بعد نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے اچھے تاثرات دیئے اور روزانہ 55داخلے
کروانے والے افراد تیار کرنے کا عزم کیا جبکہ نگران کابینہ بھکر غلام سرور عطاری نے جزوقتی
کورسز کے حوالے سے ایک وقت میں پانچ سو اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کا عزم کیا۔ (محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)
رُکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری کا مدنی کورسز کرنے
والے عاشقانِ رسول کے درمیان بیان کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی
مجلس مدنی کورسز کے تحت 14جولائی 2020ء
بروزمنگل مدنی کورسز کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان بذریعہ لنک سنتوں بھرے بیان
کا سلسلہ ہوا۔
جس میں مبلغ دعوت اسلامی رُکن شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری مدظلہ العالی نے نیکی کی دعوت دینےاور برائی سے منع کرنے کےفضائل کے موضوع پر بیان کیااور نیکی کی دعوت دینے
،درس دینے اور دیگر مدنی کاموں کی نیتیں کروائیں جبکہ نیکی کی دعوت نہ دینے کے
نقصانات بیان کیے، مزیدآپ نے فرمایا اب تک جو سیکھا اسے آگے سکھانا ہے اور تبلیغ کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے فرمایا
"انبیاء نے تبلیغ فرمائی تبلیغ کا مطلب ہے پہنچانا نہ کہ منوانا، ہم نے تبلیغ
کرنی ہے۔"
رکن شوریٰ
نے شرکا سے بات کرت ہوئے کہا کہ ہمیں مل
جل کر اپنی اور ساری
دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے عظیم مقصد کے تحت پڑوسیوں کو نیکی کی
دعوت اور نمازوں کی دعوت دینی ہے ، مدنی چینل کی دعوت دینی ہے۔
اس موقع پر
شرکاء نے ان نکات پر عمل کرنے کی اپنی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت یکم جولائی 2020ء بروزبدھ مجلس مدنی کورسز کا زوم کے ذریعے
مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مجلس نے
شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے ذمہ داران کو آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے
سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور اپنے تقرر کو 100 فیصد مکمل کر نے کا ذہن دیا اس
موقع پر شرکاء نے ان نکات
پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت 2جولائی 2020ء بروزجمعرات مجلس مدنی کورسز کا زوم کے ذریعے
مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے ذمہ داران کے پیشگی و
عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو ماہانہ مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیا اور
ماہانہ مدنی عطیات مالیات میں جمع کروانے ،اور آن لائن مدنی کورسز میں داخلے
کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ تقرر کو 100 فیصد مکمل کر نے کا ذہن دیا
نیز جیسے ماہِ جون کو ماہِ تقرری منایا گیا
ایسے ہی ماہِ جولائی کو ماہِ فعال (ذمہ داران کو فعال ) بنانے کا فرمایا۔اس موقع
پر شرکاء نے ان نکات پر
عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور اپنے ماتحت ذمہ داران کے پیشگی و
عملی جدول چیک کرکے تفہیم و حوصلہ افزائی کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 28جون 2020ء بروزاتوار کو نگران
مجلس مدنی کورسز محمدطارق عطاری نے پاکستان بھر کے معلمین اسلامی بھائیوں کا
بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ فرمایا۔مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی مشورہ میں آن لائن
مدنی کورسز میں مزید بہتری لانے ، انگلش
کورس اور تجہیز و تکفین کورس کرنے، اجتماعی قربانی میں حصہ لینے ،کھالیں جمع کرنے،گودام
پر وقت دینے وغیرہ مختلف کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے آنے والے
منگل (30 جون 2020) کو مدنی کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان نگرن
پاکستان کے بیان میں شرکاء کو شرکت کروانے کی ترغیب دی اورہفتہ وار اجتماع اور
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے اور اس کی بروقت
کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسز)
دعوت اسلامی کی
مجلس کورسز کے تحت 27 جون 2020ء بروز ہفتہ
کانفرنس کال کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس
میں مدنی کورسز کی تفتیش مجلس کے اراکین نے شرکت کی ۔مشورہ میں مختلف مدنی کورسز
کی تفتیش اور اس میں مزید بہتریاں لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی جبکہ مدنی کورسز
میں مزید بہتری لانے کا سلسلہ بھی کیا گیا۔(رپورٹ:
محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)