دعوت اسلامی کی مجلس  کورسز کے تحت 28جون 2020ء بروزاتوار کو نگران مجلس مدنی کورسز محمدطارق عطاری نے پاکستان بھر کے معلمین اسلامی بھائیوں کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ فرمایا۔مبلغ دعوت اسلامی نے مدنی مشورہ میں آن لائن مدنی کورسز میں مزید بہتری لانے ، انگلش کورس اور تجہیز و تکفین کورس کرنے، اجتماعی قربانی میں حصہ لینے ،کھالیں جمع کرنے،گودام پر وقت دینے وغیرہ مختلف کام کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے آنے والے منگل (30 جون 2020) کو مدنی کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان نگرن پاکستان کے بیان میں شرکاء کو شرکت کروانے کی ترغیب دی اورہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے اور اس کی بروقت کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)