دعوت اسلامی کی مجلس مدنی  کورسز کے تحت 2جولائی 2020ء بروزجمعرات مجلس مدنی کورسز کا زوم کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو ماہانہ مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیا اور ماہانہ مدنی عطیات مالیات میں جمع کروانے ،اور آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ تقرر کو 100 فیصد مکمل کر نے کا ذہن دیا نیز جیسے ماہِ جون کو ماہِ تقرری منایا گیا ایسے ہی ماہِ جولائی کو ماہِ فعال (ذمہ داران کو فعال ) بنانے کا فرمایا۔اس موقع پر شرکاء نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور اپنے ماتحت ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول چیک کرکے تفہیم و حوصلہ افزائی کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)