دعوت اسلامی کی مجلس مدنی  کورسز کے تحت 19جولائی 2020ء بروزاتوار مجلس مدنی کورسز کا زوم کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگران مجلس مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاء کو ماہانہ مدنی عطیات کرنے اور کروانے کا ہدف دیا جبکہ ماہانہ مدنی عطیات مالیات میں جمع کروانے ،اور آن لائن مدنی کورسز میں داخلے کروانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرما تے ہوئے تقرر کو 100 فیصد مکمل کر نے ،ذمہ دار ان کو فعال بنانے اور 12 مدنی کاموں میں عملی شرکت کا ذہن دیا۔

اسی طرح آن لائن مدنی کورسز کے ساتھ ساتھ کل وقتی اور جزوقتی مدنی کورسز کا بھی طے ہوا۔ پاکستان کے مختلف مقامات پر کل وقتی و جزوقتی مدنی کورسز عیدِ قرباں کے بعد شروع ہوجائیں گے۔آخر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کھالیں بُک کرنے کی ترغیب دی جس پر شرکاء نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ماتحت ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول چیک کرکے تفہیم و حوصلہ افزائی کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)