دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے
تحت19 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ بیراج روڈسکھر میں
63دن کا مدنی کورس ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمدناصررضاعطاری معلم مدنی
کورسز نے حاضرین کو اختتامی نشست کے موضوع پر مختلف مدنی پھول دیئے اور دینی
کام اور کورسز کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس
مدنی کورسزواعتکاف )
حجرہ شاہ مقیم
میں قائم جامع مسجد ابوبکر صدیق (فیضانِ مدینہ) میں 7دن کےفیضان نماز کورس کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 23 دسمبر
2020ء بروز بدھ حجرہ شاہ مقیم میں قائم جامع مسجد ابوبکر
صدیق (فیضانِ مدینہ) میں 7دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضانِ نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی ۔
7دن کے فیضان نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی احمد رضا عطاری معلم
فیضانِ نماز کورس نے شرکا کو نماز کا عملی مشق کروایا اور قعدۂ اخیرہ کے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز )
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 22 دسمبر 2020ء
بروز منگل جامع مسجد قباء محلہ اسلام آباد
موترہ، ڈسکہ پنجاب پاکستان میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں موترہ
اور ڈسکہ سمیت دیگر مقامات سے آئے ہوئے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمداحمد سیالوی مدنی عطاری
رکن مجلس مدنی کورسز نے حاضرین کو مسجد کا ادب و احترام کرنے، تکالیف پر صبر کرنے،
اساتذہ کا ادب و احترام اور اطاعت کرنے ، شیطان کے حیلوں اور سازشوں سے بچنے
اور سنتوں کے مطابق کورس میں وقت گزارنے
کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کے درمیان کھانے کے آداب اور طریقے بیان کرتے ہوئے مساجد کے فضائل سے آگاہ کیا ۔
محمداحمد سیالوی مدنی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز
نے شرکا کو مدنی کورس میں کامیابی
حاصل کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔(رپورٹ: محمدطاہر عطاری معلم مدنی کورسز)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 22 دسمبر 2020ء
بروز منگل جامع مسجد فیضان مدینہ عقب
تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں 7دن کا فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف
کے علاقے سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمداحمد سیالوی مدنی عطاری
رکن مجلس مدنی کورسز نے حاضرین کو نماز کے احکام ،نماز کے واجبات، سنتیں اورآداب
کے متعلق مدنی پھول یئے جبکہ نماز کے واجبات سکھاتے ہوئے جوتا پہننے کی سنتیں اور آداب کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
20 اور 21دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں جاری ایک ماہ کے قرآن و حدیث کورس میں مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا۔
مدنی حلقے میں رکن مجلس مدنی کورسز مولانا محمد
احمد سیالوی عطاری مدنی اور معلم مدنی کورسز محمد وسیم عطاری نے کورس میں جو کچھ
سیکھایا جائے اس پر عمل کرنے،روزانہ دیئے گئے اسباق کو یاد کرنےاور کورس کے بعد
امتحانات میں پیپرز کی تیاری کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور گفتگو کی۔
الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول
کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کامونکی اطراف کابینہ کے علاقہ ہرپوکی میں
7دن کا فیضان نماز کورس جاری ہےجس میں وقتا فوقتا تعلیم و تربیت کا سلسلہ رہتا ہے۔
پچھلے دنوں مجلس اصلاح اعمال کے
زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے7دن کے فیضان نماز کورس شرکت کی اور شرکاء کورس کو نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی قافلوں میں سفر
کرنے اور کروانے، اپنے اخلاق کو بہتر کرنے اور خود نیک بننے اور نیک بنانے کا ذہن دیتے ہوئے شرکاء
کورس کو 72 نیک اعمال کے رسائل پیش کئے اور اس رسالے سے اپنے اعمال کا جائزہ لینے
کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:محمد شہریار
عطاری ، مجلس کارکردگی کامونکی اطراف کابینہ)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام
11 دسمبر 2020ء کو واہگہ ٹاؤن کابینہ الاحمد گارڈن لاہور میں سات دن کے جزوقتی
فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا ۔
اس موقع پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورس
کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کونسا علم سیکھنا فائدہ مند ہے“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد
ریجن عارف والا فیضان مدینہ میں 7 دن فیضان نماز کورس کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت11دسمبر2020ء بروز جمعۃ
المبارک فیصل آباد
ریجن عارف والا فیضان مدینہ میں 7 دن فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس
میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
7 دن فیضان نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی سرفراز عطاری مدنی نگران
پاکپتن زون نے حاضرین کے درمیان فکر آ
خرت کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا
کو نزع کی سختیاں ، موت کا تذکرہ اور قبر کی یاد کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے سچی توبہ اوراپنے اعمال کا
محاسبہ کرنے کا ذہن دیا ۔
حاجی سرفراز
عطاری مدنی نگران پاکپتن زون7 دن فیضان نماز کورس کے شرکا کو دعوت اسلامی کے
12دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی
کاموں کی ڈویژن ،علاقہ ،حلقہ اور ذیلی حلقہ کی ذمہ داریاں دیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی)
سلامت
پورہ,واہگہ ٹاون کابینہ لاہور میں7دن
جزوقتی 12 دینی کام کورس کا اختتامی تربیتی اجتماع
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت 09دسمبر2020ء بروز بدھ سلامت پورہ,واہگہ ٹاون کابینہ لاہور میں 07دن کا جزوقتی 12 دینی کام کورس کا اختتامی تربیتی اجتماع ہوا جس میں
جزوقتی 12 دینی کام کورس کے شرکا نے شرکت
کی ۔
اختتامی
تربیتی اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی
نعیم عطاری نگران شمالی لاہور زون نے حاضرین کے درمیان نیکی کی دعوت اور 12دینی کام کرنے کے اہداف پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو 7دن جزوقتی 12 دینی
کام کورس میں جوسیکھا اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی
عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت12دسمبر2020ء بروز ہفتہ مدرستہ
المدینہ استور گلگت بلتستان میں 7 دن
فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
7 دن فیضان
نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی محمدرضوان
عطاری معلم مدنی کورسز نے حاضرین کے درمیان اللہ
پاک
کے بارے میں عقیدہ، انبیاء کرام علیہم السلام کے بارے میں عقیدہ اور دیگر اہم
موضوعات، وضو، غسل اور نماز کے مسائل پر کلام کرتے ہوئے شرکائے کورس کو مدنی قاعدہ پڑھایا جبکہ عاشقانِ رسول کو سنتوں کے مطابق زندگی
گزارنے کے طریقے سکھاتے ہوئے سنتیں اور
آداب بیان کئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت9دسمبر2020ء بروز بدھ فیصل
آباد ریجن عارف والا فیضان مدینہ میں 7 دن فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس
میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
7 دن کے فیضان
نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی غلام عباس
عطاری معلم مدنی کورسز نے حاضرین کے درمیان ترک جماعت کی وعید کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کو جماعت کی اہمیت ، جماعت کی
برکت اور بزرگان دین کی نماز با جماعت سے محبت کے متعلق مدنی
پھول دیتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا حاتم
اصم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ
میری جماعت قضا ہوگئی سوا ابواسحق بخاری کے کوئی بھی میری تعزیت کیلئے نہ آیا اگر
میرا بیٹا فوت ہوجاتا تو دس ہزار سے زیادہ آدمی تعزیت کیلئے آتے ۔(رپورٹ:
محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی)
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
کورسز کے تحت 11دسمبر2020ء بروز جمعۃ
المبارک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 63دن مدنی کورس کا اختتامی تربیتی
اجتماع ہوا جس میں 63دن مدنی کورس کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس موقع پر رکن مجلس محمد
اعجاز مدنی عطاری نے حاضرین کے درمیان نیکی
کی دعوت اور 12دینی کام کرنے کے اہداف پر
بیان کرتے ہوئے شرکا کو 63دن مدنی کورس میں جوسیکھا اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبہ نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی)