دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 14جولائی 2020ء بروزمنگل مدنی کورسز کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان بذریعہ لنک سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔

جس میں مبلغ دعوت اسلامی رُکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری مدظلہ العالی نے نیکی کی دعوت دینےاور برائی سے منع کرنے کےفضائل کے موضوع پر بیان کیااور نیکی کی دعوت دینے ،درس دینے اور دیگر مدنی کاموں کی نیتیں کروائیں جبکہ نیکی کی دعوت نہ دینے کے نقصانات بیان کیے، مزیدآپ نے فرمایا اب تک جو سیکھا اسے آگے سکھانا ہے اور تبلیغ کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے فرمایا "انبیاء نے تبلیغ فرمائی تبلیغ کا مطلب ہے پہنچانا نہ کہ منوانا، ہم نے تبلیغ کرنی ہے۔"

رکن شوریٰ نے شرکا سے بات کرت ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے عظیم مقصد کے تحت پڑوسیوں کو نیکی کی دعوت اور نمازوں کی دعوت دینی ہے ، مدنی چینل کی دعوت دینی ہے۔

اس موقع پر شرکاء نے ان نکات پر عمل کرنے کی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز)