دعوتِ اسلامی کی مجلس
کورسز کے تحت 20دسمبر2019ءمدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں12 دن کے معلم
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ دورانِ کورس
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی گئی اور مختلف سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن کی مجموعی کارکردگی درجِ ذیل ہے۔
٭ تمام اسلامی بھائی تہجد میں بیدار ہوتے اور تحیۃالوضو،تحیۃالمسجداور
تہجد ادا کرتے تھے۔
٭بعد تہجد مناجات ودعا کا سلسلہ ہوتا رہا۔
٭6مساجد کے اطراف میں روزانہ صدائے مدینہ لگائی جاتی رہی۔
٭6 مساجد میں روزانہ بعد فجر مدنی حلقے لگائے جاتے رہے۔
٭صدائے مدینہ اور بعد فجر مدنی حلقہ لگانے کے لئے علاقے
کے اسلامی بھائیوں کو تیار کیا نام نمبر
وغیرہ متعلقہ ذمہ دار کو پیش کئے۔
٭مختلف اوقات میں چوک درس کا سلسلہ رہا جن کی ٹوٹل
تعداد: 287 شرکا:1336
٭مختلف اوقات و مقامات پر ہفتہ وار اجتماع کی دعوت کا سلسلہ ہوا ٹوٹل تعداد:1389
نوٹ :-مقامات میں بازار،مشہور چوکز،سکول، کالج، یونیورسٹی
اوراکیڈمی شامل ہیں جہاں سے گاڑیوں میں ہفتہ وار اجتماع کی نیتیں ہوئیں۔
٭شرکا کورس نے کتب و رسائل فروخت کئے11973 روپے
٭جمعۃالمبارک میں مختلف مساجد میں نماز کا عملی طریقہ
سکھایا گیا۔ مساجد5 تعداد شرکا 306
دوسرا جمعہ: مساجد7 تعداد شرکا165
٭شرکا کورس کی انفرادی کوشش کی برکت سے ہاتھوں ہاتھ32
اسلامی بھائیوں پر مشتمل فیضان نماز کورس کا درجہ شروع ہوا۔
یاد رہے! اس کے لئے 1077 اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش
کی گئی
٭مسجد درس ہوئے تعداد. 48
٭تمام نمازوں کی سنتیں قبلیہ اور نوافل بعدیہ اور تمام
نمازیں پہلی صف میں ادا کرنے کا سلسلہ رہا۔
٭تمام شرکاء کورس روزانہ 1000 درود پاک اور آدھا پارہ
تلاوت کرنے کا بھی سلسلہ رہا۔
٭تمام شرکاء کورس کی دوران کورس ادائے امیر اہلسنت کو
اپنانے کی بھی کوشش رہی-
٭اسکے علاوہ بھی مدنی کاموں کی بہت ساری نیتیں کی گئی۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون
نگرانِ مجلس کورسز)