دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 30نومبر2019 ء بروز ہفتہ کو حیدرآباد کی جامع مسجد میں ”فیضانِ نماز کورس “ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی اچھی تعداد  شرکت کی سعادت حاصل کررہی ہے۔10 دنوں پر مشتمل اس کورس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض،شرائط،سنتیں،ادائیگی کا مسنون طریقہ، احتیاطیں اور ضروری مسائل سکھانے کا اہتمام ہے۔(محمد شان عطاری ،ڈویژن مشاورت حیدرآباد)