دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت28 نومبر 2019 ء بروز جمعرات کو فیضانِ مدینہ عارف والا پنجاب میں اجتماع  کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے حضور غوثِ پاک رضی اللہ عنہ کی شان اور آپ کی سیرت سے متعلق گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کو غوث پاک کی سیرت پر عمل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی، معاون نگرانِ مجلس کورسز)