دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں 63 دن کے تربیتی کورس کا انعقاد
کیا گیا ۔ دورانِ کورس مجلس کورسز تفتیش ذمہ دار نے ”انفرادی عبادت و
عمل“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی اصلاح کے لئے مدنی
انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لئے قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون
نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ ملتان میں مجلس کورسز کے تحت 12 مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے جس
میں میلسی ،خانیوال اور ملتان میں جاری امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کررہے
ہیں۔ 17اکتوبر2019ء کو کو یومِ امّ عطار کے موقع پرامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے قراٰن
خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قراٰ ن خوانی کے اختتام پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے
لئے بلندیِ درجات کی دعا بھی کی گئی۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس
کورسز)
دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان
مدینہ پسرور میں مجلس کورسز کے تحت سات دن کا فیضانِ نماز کورس جاری
ہے۔17اکتوبر2019ء کو یومِ امّ عطار کے موقع پرامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ محترمہ
کے ایصال ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قراٰ ن خوانی کے اختتام پر
فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے لئے بلندیِ درجات کی دعا بھی کی گئی۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی
عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح پور کمال میں 63دن کے تربیتی کورس کا سلسلہ جاری ہے
۔17 اکتوبر2019ء کو یومِ امّ عطار کے موقع پرامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ محترمہ
کے ایصال ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قراٰ ن خوانی کے اختتام پر
فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے لئے بلندیِ درجات کی دعا بھی کی گئی۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی
عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کھاریاں میں اصلاحِ اعمال کورس کا
سلسلہ جاری ہے جس میں مدرستہ المدینہ کے
قاری صاحبان شرکت کررہے ہیں۔یومِ امّ عطار کے موقع پرامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے
لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں قراٰ ن خوانی کے اختتام پر فاتحہ
خوانی اور مرحومہ کے لئے بلندیِ درجات کی
دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان نزد
بلوچ ہوٹل میں مجلسِ کورسز کے تحت سات دن
کا 12 مدنی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ کورس
کے اختتام پر امتحان کا سلسلہ بھی ہوا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بھائیوں کی تحائف بھی دئیے گئے۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی
عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)
15 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
ملتان میں سات دن کے 12 مدنی کام کورس (جس میں میلسی،خانیوال
اور ملتان میں جاری امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کررہے ہیں) اس کورس میں نگران خانیوال کابینہ نے 12 مدنی کاموں کی اہمیت
سے متعلق شرکا کو آگاہی فراہم کی
اور ان کی تربیت کی۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری
مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس کوسز کے تحت 16 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں سات دن کا 12 مدنی کام کورس ہوا جس میں میلسی ،خانیوال اور
ملتان میں جاری امامت کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔مجلس کورسز تفتیش ذمہ دارنے12
مدنی کاموں کی اہمیت اور امام اس میں کیا کیا کردار ادا کرسکتا ہے؟سے متعلق شرکاکی
تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری
مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 16اکتوبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں
ذمہ داران نے نگران مجلس کے ہمراہ حاضری دی ۔ نگرانِ مجلس کوسز نے طلبۂ کرام میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف کورسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اس شعبے کے تحت
مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس
کورسز)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ توکل مسجد ساہیوال میں دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت یکم نومبر2019ء سےسات دن کے فیضانِ نماز کورس
رہائشی کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں
شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کو ٭نماز کاعملی
طریقہ٭نماز کے اذکار٭
نماز کے شرائط وفرائض٭نماز کے مفسدات واجبات ٭ نمازکی اہمیت ٭
وضو،غسل کاطریقہ٭ نفلی عبادات٭ سنتیں اور آداب٭ تیمم
کے مسائل٭ نجاستوں کے بیان٭ مدنی قاعدہ کے ذریعے مخارج کی درستگی٭ دعائیں وغیرہ سکھائی جائی گی۔ تمام اسلامی بھائی اس کورس میں
شامل ہوکرخوب خوب فائدہ حاصل کریں اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے ۔
یاد رہے! یہ کورس ہر عیسوی ماہ کی یکم تاریخ سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ توکل مسجد ساہیوال میں شروع ہوتا ہے ۔
دعوت اسلامی کی مجلس
کورسز کے تحت 15 اکتوبر2019ء کو جامع مسجد غوثیہ شاہ پور سٹی سرگودھا میں سات دن
کا 12 مدنی کام کورس ہوا جس میں امامت کورس کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔معلم کورس نے”انفرادی
کوشش“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انفرادی کوشش کا طریقہ، انفرادی کوشش
کرنے والے کے اوصاف اور 12مدنی کاموں کو امیراہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سوچ
کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ، محمداحمد سیالوی
عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے
تحت 10اکتوبر2019ء کومدنی مرکزفیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس
کورسز نے”ہم کیوں نہیں بدلتے؟ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمداحمد سیالوی
عطاری مدنی معاون نگرانِ مجلس کورسز)